ویب ڈیسک : حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر حکومت سندھ نے 19 فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 17 فروری بروز پیر کو ہوگا ۔ لال شہباز کے عرس پر سیہون میں تین بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 لاشیں برآمد
سہون(مانیٹرنگ ڈیسک) لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔لعل شہباز قلندر کے عرس کا سلسلہ جاری ہے جس کیلیے زائرین مختلف علاقوں سے مزار کا رخ کررہے ہیں۔ایدھی انچارج کے مطابق مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں ملی ہیں اور تمام زائرین کی اموات طبعی طور پر ہوئی۔ایدھی انچارج نے بتایا کہ تمام لاشیں 3 روز کے دوران ملیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے، اب تک 9 لاشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں اور ایدھی سرد خانے میں صرف ایک لاش موجود ہے۔