تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے، رانا قاسم نون
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کہی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے اگر حل نہ کیا گیا تو یہ خطے میں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (ایم اے پی آئی ایم) کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کشمیر پر پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت پر ملائیشیا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ رانا قاسم نون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی ممکن نہیں۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے ملائیشیا پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو آسیان اور دیگر عالمی فورموں پر بھی اٹھائے۔
حاجی محمد اعظمی عبدالحمید نے اس موقع پر کشمیر پر پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تناظر میں کشمیر ملائیشیا اور پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ حاجی محمد اعظمی عبدالحمید نے مزید کہا کہ آسیان مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور و خوض کے لیے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کرے گا جس سے علاقائی اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کی وکالت کرنے کے ملائیشیا کے عزم کو تقویت ملے گی۔ ملاقات میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن پارلیمنٹ سردار فتح علی خان میان خیل اور رکن پارلیمنٹ عقیل انجم بھی شریک تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حاجی محمد اعظمی عبدالحمید حقوق کی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں 5 جی کی لانچنگ میں پیشرفت، اہم اعلان کردیا گیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟
ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔
ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی 5 جی سے 5.5 جی میں تبدیل ہو چکی ہے نے ٹیکنالوجی کو لاگو کرنے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔
پی ٹی اے کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان 5 جی سروسز شروع کرنے میں ملائیشیا کی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔
مزید پڑھیے: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شازہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان 5 جی کے آغاز کے قریب پہنچ رہا ہے اور اس حوالے سے منصوبہ بندی اور مشاورت زوروشور کے ساتھ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 جی ٹیک پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی انٹرنیٹ پی ٹی اے