امریکی رکن کانگریس کا پاکستان مخالف قانون متعارف کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
واشنگٹن (آن لائن)امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جو ولسن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان مخالف قانون متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کا مقصد ایسے حکام پر امریکا میں پابندیاں عاید کرنا ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات اور سیاسی انتقام میں ملوث ہیں۔ خیال رہے کہ جو ولسن اس سے قبل اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کی صحت خراب ہونے میں کوئی صداقت نہیں، ان سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے وہ صحت مند ہیں۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں سہولیات مل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی، آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروانی۔
جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی کو 2 بیٹیوں سمیت قتل کر دیا
علیمہ خان نے بتایا کہ جیل سے دو کلومیٹر پہلے ہماری گاڑی روکی گئی، وکلا کو روکا گیا، سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو روکا گیا، ہمیں بھی 50 منٹ روکا گیا پھر اجازت ملی تو ہمیں اڈیالہ آنے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جیل رولز اور کورٹ آرڈر کی یہاں کوئی وقعت نہیں ہے،کوئی بانی پی ٹی آئی کو نہیں مل رہا تو ایسی خبریں ان کی میڈیا فیکٹری سے نکل رہی ہیں، مجھ سے منسوب اسکرین شاٹ فیک ہیں یہ خود بنا رہے ہیں، آپ نے میرے فون سے یہ چیزیں نکال بھی لی ہیں تو لائیں عدالت میں پیش کریں۔
اڈیالہ جیل سے خطوط لکھ کر منتیں کی جارہیں ہیں مجھے بچالو: مریم نواز
مزید :