اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور گرفتار کرلیے، گاڑیاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولسی کے اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے چار گینگز کے 12 کار چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کار لفٹرز سے اسلام آباد، راولپنڈی اور سندھ سے چوری کی گئیں گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس نے جنوری کے مہینے میں کتنے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا؟ اعدادوشمار جاری
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان ڈاون ماڈل کی کرولا، مہران، خیبر، بولان، کلٹس گاڑیوں چراتے تھے، ملزمان گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اور ماسٹر چابیوں کے ذریعے چوری کی واردات کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
arrest car lifter اسلام آباد پولیس کار لفٹر گینگ واردات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس کار لفٹر گینگ واردات اسلام ا باد
پڑھیں:
راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور بھاری اسلحہ کے ساتھ یہ آپریشن انجام دیا۔ مغویوں کی بازیابی پر ان کے ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدوروں کو بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔