Islam Times:
2025-02-15@17:25:00 GMT

بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فوجیوں نے

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد کی پاک سعودیہ جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں دونوں اطراف نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فوجی تبادلہ پروگرام، تربیتی اقدامات اور دفاع سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

عسکری قیادت کی جانب سے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

قبل ازیں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد کی پاک سعودیہ جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید
  • فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سابق وزیرفرخ حبیب اورحماد اظہرکواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
  • سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
  • بنوں میں فورسز کے کانوائے قریب بارودی مواد کا دھماکا
  • آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے، امیر مقام
  • چیمپئنز ٹرافی ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے حوالے سے بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی پر عمل شروع