لاہو ر (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ وفلسطین سے یکجہتی کے لیے 2روزہ عالمی فلسطین کانفرنس آج اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ اس 2 روزہ عالمی کانفرنس میں انٹر نیشنل ، قومی،یوتھ،پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔آصف لقمان قاضی نے انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کی تفصیلات
بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد،حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز ،سینئر تجزیہ کار،اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے جبکہ پہلے روز کانفرنس کا آخری بین الاقوامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کریں گے جس میں ملائیشیا ،ایران،ساوتھ افریقا،ترکیہ،اردن،موریطانہ سے آئے ہوئے غیر ملکی مندو بین اظہار خیال کریں گے۔انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے دوسرے روز بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے ۔جس سے امریکا ،فلسطین،برطانیہ،شام،ڈومینیکا،غزہ،عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین اظہار خیال کریں گے۔انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر،سینیٹررضا ربانی،سینیٹر راجا عباس ناصر جعفری،سینیٹر (ر)جاوید جبار جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کے سیشن سے شعیب ہاشمی ودیگر خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پاکستان فلسطین کانفرنس سیشن کی صدارت پاکستان ا

پڑھیں:

حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع

عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 773 واں سہہ روزہ عرس آج سے شروع ہوگا، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سید عثمان مروند المعروف حضرت لعل شہباز قلندر 7 صدیوں قبل جب سندھ کے علاقے سیہون پہنچے تو لوگ آگہی کے اجالوں سے دور بے راہ روی کے اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے تھے، لعل شہباز قلندر نے سیہون میں سکونت اختیار کی اور اللّٰہ اور اس کے آخری نبی کے فرمان کو لوگوں تک ایسا پہنچایا کہ آج بھی دنیا بھر سے لوگ سیہون پہنچ کر عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

لعل شہباز قلندر کے 773 ویں سالانہ سہہ روزہ عرس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کرنے کے دعوے کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری کا کہنا ہے کہ 19 فروری تک جاری رہنے والے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کے موقع پر گورنر، وزیراعلیٰ سندھ حاضری دے کر چادر چڑھائیں گے جبکہ آنیوالے زائرین کے لئے ملاکھڑا کے مقابلے، سگھڑوں کی کچہری، ادبی کانفرنس، دستکاری کی نمائش بھی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عطا تارڑ 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کیلیے ریاض پہنچ گئے
  • جماعت اسلامی کابجلی کی قیمتوں اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں، آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟
  • او آئی سی امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کا حقیقی ترجمان ہے، اسحاق ڈار
  • جماعت اسلامی ظلم کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گی، عبدالواسع
  • حارث رؤف نے ایک ہفتے مکمل آرام کے بعد نیٹ پر بولنگ شروع کر دی
  • حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع
  • حکومتی اقدامات اور پروپیگنڈہ نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • ریاض: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں