ہرنائی(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ واقعے پر صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلٰی بلوچستان نے مذمت کی ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔

لیویز کے مطاق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی واقعے میں 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے، لاشیں اورزخمی کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیاگیا ہے۔

صدرمملکت اور وزیراعظم کی مذمت

صدرمملکت آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجےمیں مزدوروں کی وفات پر اظہارافسوس کیا ہے۔

صدرنے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اوردھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انھوں نے دہشگردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی بلوچستان میں مزدوروں کی گاڑی پردھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کی مذمت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں مزدوروں کی گاڑی پردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پختہ عزم ہے، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی صورت معافی کے مستحق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، شواہد اکٹھے کیے جاررہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا، زخمی مزدوروں کو شاہرگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں مزدوروں کی دھماکے کی مذمت کی گاڑی پر شاہرگ میں کہا کہ

پڑھیں:

اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔

 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ سفارت خانہ ایران،ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے دہشت گردی ایک دائمی حالت زار اور پورے خطے میں ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کے ذریعے غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)


 اس قبیح رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے جس نے حالیہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے
  • مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید،19 زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق، 16 زخمی
  • اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
  • ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، تہران کی مذمت
  • راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا