اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ڈیوٹی روسٹر سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد میں آئندہ ہفتے 5 ڈویژن بینچ جبکہ 11 سنگل بینچ پیر تک کیسز کی سماعت کریں گے۔
ڈیوٹی روسڑ کے مطابق جسٹس بابر ستار 18 فروری بروز منگل کو دستیاب نہیں ہوں گے، 18 فروری سے کیسز کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کریں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔
ڈیوٹی روسڑ کے مطابق تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز، چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس جسٹس اعظم خان اور پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے روسٹر کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے اسپیشل ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس ڈویژن بینچ جسٹس اسلام ا باد
پڑھیں:
سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جب کہ نور محمد مرزا قائم مقام چیف جسٹس کے پرسنل سٹاف افسر مقرر کر دیے گئے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو ایک سال کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرار تعینات کیا گیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیے گئے جو جسٹس سرفراز ڈوگر کے لاہور ہائیکورٹ سے تبادلے کے وقت ان کے ہمراہ آئے تھے۔
اس سے پہلے نور محمد مرزا سابق چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جنہیں اب قائم مقام چیف جسٹس کا پرسنل سٹاف افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔