سابق وزیرفرخ حبیب اورحماد اظہرکواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔
(جاری ہے)
دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
آفاق احمد کیخلاف مقدمہ انسداددہشت گردی عدالت منتقل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کورٹس کی منتظم عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیخلاف ڈمپر جلانے اور دہشتگردی کا مقدمہ کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کورٹ میں منتقل کردیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چالان تو آنے دیں، 2 دن میں مقدمے کا چالان آجائے گا۔