رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ریاض ( نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کا اعلان۔ سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا مقدس مہینہ یکم مارچ 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے محکمہ تعلیم نے ماہ صیام کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں طلبہ کے لیے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلاسز کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
نظر ثانی شدہ اسکولوں کی تراش خراش کے مطابق، صبح کی شفٹوں کے لیے صبح 9:00 بجے اور شام کی شفٹوں کے لیے دوپہر 1:00 بجے کلاسز شروع ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کا اعلان کے اوقات کے لیے
پڑھیں:
پشاور: امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے میں پورا عملہ ملوث، تاحیات نااہل کردیا گیا
پشاور:زریاب کالونی کے امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل کی فراہمی اور نقل میں معاونت کرنے پر سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو ممتحنین کو ڈیوٹی سے فارغ کر کے بورڈ ڈیوٹی کے لیے تاحیات نااہل کر دیا گیا ہے۔
قائم قام کمشنر پشاور اور چیئرمین بورڈ ریاض محسود کی جانب سے سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
میٹرک کے امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے، نقل کی روک تھام اور طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور شہروز مفتی نے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 12 اپریل کو ان کے اچانک دورے کے دوران علاقہ زریاب کالونی میں قائم رائل اسکول میں طلبہ سرعام نقل کرتے ہوئے پائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی پر مامور امتحانی عملہ اور اسکول انتظامیہ مل کر طلبہ کو نقل میں مدد فراہم کررہے تھے اور اس موقع پر طلبہ سے پاکٹ گائیڈز اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔
کمشنر پشاور ڈویژن چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو ممتحنین کو فوری طور پر فارغ کر کے ان کے خلاف انکوائری اور تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ قرار دے کر ای اینڈ دی رولز کے تحت احکامات جاری کیے۔
انہوں نے تعلیمی بورڈ انتظامیہ کو فوری طور پر متبادل امتحانی عملہ مذکورہ امتحانی ہال میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ریاض خان محسود نے نے واضح کیا کہ نقل کی روک تھام کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے سخت ترین تادیبی کارروائی کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔