چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس 28 فروری کو سپریم کورٹ میں ہوگا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کے 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان کے نام زیرغور آئیں گے، اسی طرح جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور:

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

انگلش ٹیم جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی، انگلینڈ ٹیم کا کرکٹرز اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم اور مینجنگ ڈائریکٹر رابرٹ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

انگلینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔

انگلینڈ کی ٹیم کا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا سے لاہور میں ہو گا۔

انگلینڈ کا دوسرا میچ 26 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈم میں ہی ہو گا۔

انگلینڈ کا آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: صنم جاوید کی درخواست خارج
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کر دی
  • لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی  قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی
  • ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر عرب ممالک کا اجلاس 21 فروری تک ملتوی
  • چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کب ہوگا؟ شیڈول جاری
  • بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
  • چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج لاہور میں ہو گی