بیشترممالک رمضان کا چاند 28فروری کو دیکھیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ریاض (اے پی پی)بیشتراسلامی ممالک رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند جمعہ 28 فروری 2025 کو دیکھیں گے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 فروری کو ماہ رمضان کے چاند کا مشاہدہ مغربی ایشیا، بیشتر افریقا اور جنوبی یورپ میں دوربین کے ذریعے ممکن ہوگا جبکہ شمالی اور جنوبی امریکا کے وسیع علاقوں میں آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔ اسلامی دنیا میں جمعے کے دن چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے اور یہ مغرب سے پہلے پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد
ڈوب جائے گا لہٰذا ایسے حالات میں عموماً اسلامی ممالک اگلے دن رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر توقع کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ یکم مارچ 2025 کو کریں گے۔ ماہر فلکیات انجینئرمحمد شوکت عودہ نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگاجبکہ رمضان المبارک 29 دن ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ اندازے فلکی حساب سے ہیں جبکہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان اور اس کے اختتام کی اطلاع عدالت عظمیٰ کے دائرہ اختیار میں ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
پاکستان چلا چاند پر، مشن کو نام دیں اور انعام لیں
پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے قمری روور مشن کا نام دینے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ مقابلے کے فاتح کو میں 50 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک اور کامیابی کی جانب گامزن، سیٹلائٹ چاند پر بھیجنے کے لیے تیار
تفصیلات کے مطابق پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا مون روور مشن سنہ 2028 میں روانہ کرنے والا ہے۔
شہریوں کو نام کی تجاویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور انٹری کو نقد انعام دیا جائے گا۔
گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘iCUBE-Qamar’ چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے چین کے Chang’e 6 مشن کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔
یہ سیٹلائٹ ہینان میں چین کے وینچانگ اسپیس سینٹر سے بھیجا گیا تھا جس سے پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ چاند کی پہلی تصویر کب بھیجے گا؟
شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) کی طرف سے تیار کردہ iCUBE-قمر سیٹلائٹ چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے 2 آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔
یہ دنیا کے پہلے مشن کا حصہ بھی بن گیا جس کا مقصد چاند کے دور سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان چاند پر پاکستان چاند مشن پاکستان چاند مشن کا نام پاکستان لونر مشن