لاہور:

ہائی کورٹ بار نے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں وکلا کے لیے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر لاہور ہائی کورٹ چوہدری احمد شیر جٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ  کیا ہے، اس حوالے سے بار کے صدر نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایشیا سے سب سے بڑی اور پرانی بار ایسوسی ایشن ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے 45000 ممبران ہیں۔ وکلا انصاف کی فراہمی میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ وکلا کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے  دیگر اسٹیک ہولڈرز کی طرح وکلا کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں۔ 

بار کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وکلا کے لیے اسلحہ لائسنس کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ بار اسلحہ لائسنس جاری وکلا کو

پڑھیں:

نمبر پلیٹ پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے، جسٹس طارق محمود

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی عدالتیں راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کرانا پڑتے تھے، آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے۔ جسٹس طارق نے کہا ہے کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تھا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کبھی کسی عہدے کیلیے سفارش نہیں کرائی، اپنے کام سے عہدے ملے، جج بننے کیلیے بھی کبھی کسی کو سفارش کا نہیں کہا، پھٹے سے وکالت شروع کرکے ہائیکورٹ کا جج بنا اور پھرکنفرم ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • نمبر پلیٹ پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے، جسٹس طارق محمود
  • گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی
  • گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے: جج اسلام آباد ہائیکورٹ
  • پاکستان کا امریکا کی جانب سے بھارت کو اسلحہ کی فراہمی پر تحفظات کا اظہار
  • بھارت: شرابیوں کو مفت راشن بند کرنے کا مطالبہ
  • نجی اسکولوں کے اساتذہ کیلیے لائسنس جاری ہوگا
  • روڈ بند کرنے پر مقدمہ درج کیا جائیگا، وزیر داخلہ سندھ
  • صنم جاوید کے ضمانتی مچلکوں کی ضبطی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں سماعت
  • کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے وزیر داخلہ سندھ کی ہدایات