ڈمپر سے ہلاکتیں‘ مرکزی مسلم لیگ کاآل پارٹیز بلانے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈمپرمافیا اور بڑھتے ٹریفک حادثات کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کافیصلہ۔آل پارٹیز کانفرنس 17فروری بروزپیرشاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاس میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے سیاسی، سماجی و دینی جماعتوں کے علاہ وکلا، تاجر تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی جماعتوں و شخصیات کو دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں تاکہ اس اہم مسئلے پر ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کہاکہ کراچی کے عوام حقیقی معنوں میں لاوارث ہوچکے۔صرف 41دنوں میں 100سے زائد شہری ڈمپر مافیا کی نظر ہوچکے ہیں۔جبکہ ٹریفک پولیس کا محکمہ جس کا کام ٹریفک شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے وہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے پورا دن بھتہ خوری میں مصروف رہتے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ ڈمپر مافیا کے خلاف سب سے پہلے مضبوط آواز اٹھائی۔ عوامی آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ہیلمٹ اور بیک ویومرر تقسیم کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ
پڑھیں:
گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس ہڑتال موخر کر دی
گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس نے جمعہ کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس نے ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر سے کراچی میں ملاقات کی اور جلائے گئے ٹرکوں کے معاوضے اور فٹنس کے معاملے پر بند ٹرکوں کی بھی شکایت کی۔
اعلامیہ کے مطابق صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس غلام یاسین نے کہا کہ گاڑیاں جلانے کے واقعات پر جمعہ سے ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا، ایف پی سی سی آئی کی درخواست پرہڑتال موخر کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر 180 گاڑیاں بند کر دیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کا کہنا ہے کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کے لیے 3 ماہ کا وقت دے۔
وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کیلیے مناسب وقت دے۔
ایف پی سی سی آئی کے اعلامیے کے مطابق ڈمپرز ایسو سی ایشن سے ملاقات میں حادثات میں جاں بحق شہریوں کے معاملے پر گفت گو ہوئی۔