اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ریونیو سینٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ترلئی ریونیو سینٹر کا دورہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہری اب اراضی کی ڈیجیٹل فرد حاصل کر سکیں گے۔ شہری 25 موضعات کا ریکارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ بہت جلد شہر بھر کے تمام موضعات کا ریکارڈ آن لائن میسر ہوگا۔شہر میں سٹیمپ پیپرز کی بائیو میٹرک ویری فکیشن شروع کر دی گئی ہے۔
شہریوں کی سہولت کیلئے مزید ڈیجیٹل ریفارمز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل ریفارمز سے شہریوں کے زیر التوا ریونیو کیسز نمٹانے میں مدد ملے گی۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کی شرط پوری! سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے 

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں محسوس کیے گئے ہیں، اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0  اور گہرائی 5 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر اطلاعات سعودی میڈیا فورم میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے
  • سیلز ٹیکس رولز میں ترمیم، ریٹیلرز کے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے دائرہ کار میں اضافہ
  • کاروباری جگہوں کو سیل کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا
  • واٹس ایپ کا صارفین کی سہولت کے لیے چیٹ فلٹرز سے متعلق نیا فیچر
  •  ڈیجیٹل انقلاب دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہم نے اس کے تحت دنیا کے ساتھ قدم ملانا ہے، احسن اقبال
  • وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: شہری کی غیرقانونی حراست کے کیس میں آئی جی سے رپورٹ طلب
  • ایک لاکھ عورتوں پر اکیلی بھاری، مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں سکیں گے، راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے