2025-04-16@17:23:44 GMT
تلاش کی گنتی: 1311
«ملک احمد خان نے کہا»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے امریکی جریدے میں شائع مضمون کو گمراہ کن قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اپریل 2022ء میں بانی پی ٹی آئی نے ملک کو جس طرح معاشی دیوالیہ پن کے دہانے پر چھوڑا، اُس کے مقابلے میں پاکستان آج کہیں زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوظ ہے۔انہوں نے امریکی جریدے میں عمران خان کی تحریر پر جواب میں کہا کہ مضمون میں بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ ایک غیر مستحکم پاکستان علاقائی سیکیورٹی اور عالمی جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو مہنگائی 38 فیصد تک جا پہنچی تھی، اب گر کر...
فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے، دہشت گرد عناصر کی ملک میں خوف و انتشار پھیلانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے نوشہرہ دار العلوم حقانیہ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز عالم دین مولانا حامد الحق کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء اور زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ ہے، مولانا حامد الحق جید عالم دین تھے، اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔...
اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ جامعہ حقانیہ پر حملہ ملک کے تمام مدارس پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ امریکہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد نے حکمرانوں نے ملک کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ سانحہ جامعہ حقانیہ کی ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومت سمیت ریاستی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی و دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کےلیے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو مہنگائی سے بچانے کےلیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے جبکہ اسٹورز پر اشیاء کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے علیحدہ اسکیم ہے۔
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت وکاروبار کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کیلئے کوشاں ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فیڈرل...
رہنما جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے، دین و اسلام اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے، دین و اسلام اور ملک کے لیے ان...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور...
وزارت صنعت و پیداوار نے رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے چینی کے اسٹالز کی تفصیلات جاری کر دیں۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے مقامی انتظامیہ کی زیر نگرانی سستی چینی کے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی کے سٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سینکڑوں سٹالز لگائے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکورٹی، صفائی...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو اور کینیڈا سے اب بھی بڑی مقدار میں منشیات ہمارے ملک میں آ رہی ہیں، منشیات کا بڑا حصہ چین میں بنتا ہے اور وہ انہیں سپلائی کرتے ہیں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ سال منشیات کی وجہ سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے، گزشتہ دو دہائیوں میں لاکھوں لوگ مر چکے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے خاندان تباہ ہو چکے ہیں، ہم منشیات کی لعنت کو امریکا کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو، کینیڈا پر ٹیرف شیڈول کے مطابق 4...
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے فوراً بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام ( سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت 4 افراد کی شہادت پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اعلیٰ قیادت نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، صدر مملکت آصف علی زارداری صدر مملکت آصف علی زارداری نے خود کُش حملے میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کے مکروہ فعل کی شدید مذمت اور دہشتگرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پنک اسکوٹر پروگرام اسکیم لا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے جو وزرا کی فوج لائی گئی ہے، ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا کو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ انسدادِ دہشتگری عدالت میں شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100 اس سے کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹے تھے انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، وہ لوگ کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر...
شبلی فراز—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں یہ کیا سرکس جاری ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم پر تمام مقدمات مکمل طور پر جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 ارب روسے سے زائد کا سرمایہ اس ملک سے چلا گیا، ایسی صورتِ حال میں نقصان صرف عوام کا ہو گا، ان کے پاس ملک کی بھلائی کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔ شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔پی پی رہنما کا...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ خواتین کو...
8فروری 2024ء کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کے ذمہ دار ہیں،موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہمارا آئین کسی پاکستانی شہری کو سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کیلئے ہراساں، گرفتار یا جیل میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا ،تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اپوزیشن اتحاد اپوزیشن اتحاد ’تحریک تحفظ آئین پاکستان ‘کی قومی یکجہتی کانفرنس نے پیکا سمیت تمام غیر آئینی ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے ۔اپوزیشن اتحاد تحریک ’تحفظ آئین پاکستان ‘کی قومی یکجہتی کانفرنس کے جاری اعلامئے میں کہا...
کراچی (آئی این پی) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا ہے پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سٹیٹ بنک نے کہا ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بنکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ ملک میں خواتین کے بنک اکائونٹس کی تعداد بہت کم ہے،80 فیصد مردوں اور40 فیصد خواتین کے پاس بنک اکاؤنٹ ہیں۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے کہا کہ حکومتوں کیجانب سے اسطرح کے اقدامات سے نہ صرف ان یونیورسٹیوں کی ساکھ داغدار ہوتی ہے بلکہ ان میں تعلیم حاصل کررہے ہزاروں طلباء اور فیکلٹی ممبران کا مستقبل بھی خطرے میں پڑجاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والی بعض یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ان تعلیمی اداروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا...
راؤ دلشاد : مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی صوبائی تنظیم نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری ا طلاعات زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم دہرایا۔ زاہد خان نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکے قائد محمدنواز شریف کانظریہ اورپروگرام ہی پاکستان اور خیبرپختونخواہ کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلواسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب محمد نواز شریف کی حکومت نے خیبرپختونخواہ کے عوام کو کئی عرصوں سے جاری دہشت گردی...
اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ پہلے ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا، اب نام نہاد جمہوری وزیراعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللّہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء لگائے بغیر خاموش مارشل لاء نافذ ہے۔ ملک میں جمہوریت موجود نہیں ہے۔ ماضی میں ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا، اور اب نام نہاد جمہوری شیروانی میں ملبوس وزیرِاعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس پارلیمنٹ میں قانون سازی غیر سیاسی اشرافیہ کے اشاروں پر ہو رہی ہے۔ پیکا ایکٹ جیسے سیاہ قوانین کے ذریعے میڈیا کی آزادی سلب کی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انقلاب کی بات نہیں، عوام...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔چیئرمین...
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم--فائل فوٹو مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کے لیے ملک سے باہر گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزراء شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارک باد دیتے تھکتے نہیں، پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں، کیا خاک ترقی ہو گی؟ قرضوں پر سود 4.9 فیصد سے بڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا: مزمل اسلممشیر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مالی خسارہ 5.2 فیصد سے بڑھ کر 6.8 فیصد جبکہ قرضوں پر سود 4.9 فیصد سے بڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ مزمل اسلم کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے قومی کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ دی۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ سے کوشش کر رہے تھے کہ قومی کانفرنس ہو جائے۔ کہا گیا کہ 2 مارچ تک کوئی کانفرنس نہیں کر سکتے۔ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلو میٹر دور مارکی کو بک کیا، پھر بھی روکا گیا۔ کہا گیا کہ یہاں سے کرکٹ ٹیم گزرتی ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز وکلاء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ صحافیوں اور وکلاء نے آئین سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔ یہ حکومت ایک...
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نےتین سال پہلے ایکسیڈنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وقوعہ کے روز 23 ستمبر 2022 کے تین ماہ 15 دن بعد شکایت کنندہ نے شکائت دائر کی، باقاعدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پراسیکیوشن کے ریکارڈ میں موجود نہیں۔ اس میں کہا گیا کہ ڈیڈ باڈی کا صرف بیرونی جائزہ لیا گیا ہے باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہےکہ ہر ایکسیڈنٹ میں باقاعدہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اس کیس میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کرنے والے...
تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔پشاور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھاکہ ملک میں غلامی کی نشانیاں ختم کرنی ہوں گی، میڈیا کو آزاد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے لئے راستے روکے گئے، ہم مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں، میں پاکستان کی پارٹی کی ہوں، ملکی ادارے کو مضبوط کرنا ہوگا چاہے وہ فوج ہو یا عدلیہ ہو۔جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ سب کو نظر آرہا ہے ایوان کون چلا رہا ہے؟ نوجوان مایوس ہورہے ہیں، بین الاقوامی سطح...
عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی. ملک میں سیاسی انتشار رہے گا اور معیشت نہیں چلے گی۔ اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کا لفظ حکومت کے لیے خوفزدہ کردینے والا لفظ بن گیا ہے. ملک میں آواز دبانے کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں. عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی۔شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آواز دبانے کے لیے پیکا قانون بنایا گیا. عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس موقع پر کانفرنس...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگائے بغیر خاموش مارشل لاء نافذ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت موجود نہیں ہے، ماضی میں ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا، اب نام نہاد جمہوری شیروانی میں ملبوس وزیرِ اعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ افسوس پارلیمنٹ میں قانون سازی غیر سیاسی اشرافیہ کے اشاروں سے ہو رہی ہے، پیکا ایکٹ جیسے سیاہ قوانین کے ذریعے میڈیا کی آزادی سلب کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں، حکومت مستعفی ہو، حافظ حمد اللّٰہجمعیت علماء...
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعمال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول اور استعمال کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایران اس حوالے سے ایک ذمہ دار ملک ہے، اس لیے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعمال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کوئی بھی ملک اپنی سرزمین...
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج چیف جسٹس اپنی مرضی سے بینچ نہیں بنا سکتا، آئینی مقدمہ نہیں سن سکتا، سوموٹو نوٹس نہیں لے سکتا، آئی ایم ایف جیسا ادارہ بھی مجبور ہوا کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ عدل کا نظام کیسے چل رہا ہے؟ قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرنا ہے، آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو سیاسی انتشار رہے گا، سیاسی انتشار رہا تو ملکی معیشت آگے نہیں بڑھے گی، اپوزیشن قیادت اس بات پر متفق ہے کہ آئین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں...
آئی ایم ایف بھی نظام عدل سے متعلق چیف جسٹس سے پوچھنے پر مجبور ہوگیا، شاہد خاقان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج چیف جسٹس اپنی مرضی سے بینچ نہیں بنا سکتا، آئینی مقدمہ نہیں سن سکتا، سوموٹو نوٹس نہیں لے سکتا، آئی ایم ایف جیسا ادارہ بھی مجبور ہوا کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ عدل کا نظام کیسے چل رہا ہے؟قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرنا ہے، آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو سیاسی انتشار رہے گا، سیاسی انتشار رہا تو ملکی معیشت آگے...
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج چیف جسٹس اپنی مرضی سے بینچ نہیں بنا سکتا، آئینی مقدمہ نہیں سن سکتا، سوموٹو نوٹس نہیں لے سکتا، آئی ایم ایف جیسا ادارہ بھی مجبور ہوا کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ عدل کا نظام کیسے چل رہا ہے؟ قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرنا ہے، آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو سیاسی انتشار رہے گا، سیاسی انتشار رہا تو ملکی معیشت آگے نہیں بڑھے گی، اپوزیشن قیادت اس بات پر متفق ہے کہ آئین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین کا لفظ گالی بن چکا ہے، آئین...
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا، رپورٹ کے مطابق اس دوران منی پور میں21، ہریانہ میں 12 جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی 12مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا اور یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ”ایکسیس ناﺅ اور کیپ اٹ آن کولیشن“ Access Now ،Keep It On coalition کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا جو ایک جمہوری ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک رہا، جہاں سال بھر میں 12 انٹرنیٹ...
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جو نسخہ آج ہمارے جاسوسی ادارے استعمال کر رہے ہیں، وہ نظام روس استعمال کرچکا ہے اور وہ بری طرح ناکام ہوا۔ اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تحریک لوگوں کو گالیاں دینے کے لیے شروع نہیں کی، کوئی بھی ملک فوج اور خفیہ اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی ادارے ہر ملک کی آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں، جاسوسی ادارے سیاسی قیادت کو معلومات فراہم کرتے ہیں جس کی بنیاد پر سیاسی قیادت ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرتے ہیں، یہاں پر نظام مختلف ہے، جو آدمی منتخب نہیں ہوکر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) چونکہ شام کے نئے حکمرانوں نے کہا تھا کہ وہ تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد ملک کی مستقبل کی حکمرانی کے حوالے سے ایک جامع گفتگو چاہتے ہیں، اس لیے شام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 600 سرکردہ افراد نے منگل کے روز دارالحکومت دمشق میں ایک قومی مکالمہ کانفرنس میں شرکت کی۔ طویل انتظار کے بعد یہ کانفرنس ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب دسمبر میں بشار الاسد کو حیات تحریر الشام کے زیر قیادت اسلامی گروپوں کے اتحاد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا تھا اور اب اسی تنظیم کے رہنما احمد الشرع ملک کے عبوری صدر ہیں۔ شام...

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، آج ہر صورت قومی کانفرنس ہو گی: شاہد خاقان، حامد رضا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے آج قومی کانفرنس ضرور ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں آئین، معیشت کی بات ہو گی ۔ ہم کوئی جلسہ نہیں کانفرنس کرنے...
فوٹو فائل اپوزیشن اتحاد نے کل اسلام آباد میں ہر صورت کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس کےبعد رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، سلمان اکرم راجہ نے کہا سہمی ہوئی حکومت جو چاہے کرے کانفرنس ضرور کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ناجائزحکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں ہے، ملک میں ناجائزحکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں، کل کانفرنس ہوگی جس...
عدالت نے اپنی سابقہ ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے بھارتی حکومت سے جواب طلب کیا ہے، سماعت کے دوران عدالت نے 21 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مزید وقت نہیں دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آسام کے ٹرانزٹ کیمپوں میں زیر حراست 270 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرنے کے معاملے پر منگل کو سخت موقف اختیار کیا۔ عدالت نے اپنی سابقہ ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے 21 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا...
اسلام آباد: آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ نے بھی ڈی ریگولیشن کے خلاف 4 مارچ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان منگل کو آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رضا عباس نے مرکزی رہنما نعمان بٹ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ رضا عباس نے کہا کہ 4مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی کال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی اور ہڑتال حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن چند او ایس سیز کی کارٹلائزیشن کا باعث بنے گی۔ انہوں ںے کہا کہ وزارت پیٹرولیم چند کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ...
ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مختلف چیمبرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے,اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 گورنر پنجاب نے کہا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ ہیں، ملک...
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے، کامیاب کوششوں سے ایک ہی دن روزہ اور عید کی روایت برقرار رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، ملک بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی روز روزہ اورایک ہی دن عید کیلئے کامیاب کوشش پر خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے...
فائل فوٹو تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ثناء اللّٰہ مستی خیل نے پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائیں اور ذمے داری فکس کریں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کے مالی سال 23-2022ء کے آڈٹ پیراز پر غور ہوا۔اے جی پی آر حکام نے بتایا کہ پاور ڈویژن 2 ارب 75 کروڑ روپے کی گرانٹ استعمال نہیں کر سکا۔ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ پاور ڈویژن گرانٹ کو مکمل استعمال نہ کر سکا، یہ قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو لکھیں اور زمین حاصل کریں۔شاہدہ اختر نے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دئیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے ،میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ۔(جاری ہے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ میں حالات بہت ابتر ہیں،سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ،آج ہماری افواج اور عوام میں خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں سوچنا...
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جنید اکبر خان وزارت خزانہ حکام پر برہم ہوگئے۔ چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت توانائی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے خاتون افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں چائے پینے آئی تھیں؟ آپ کو پتہ تھا کہ یہ آڈٹ پیرا آنا تھا، آپ کی تیاری نہیں تھی تو یہاں بیٹھی کیوں تھیں۔ جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ مجھے مجبور نہ کریں کہ میٹنگ سے کسی کو نکالوں، جو یہاں آئے تیاری کے ساتھ آیا کرے۔ آڈٹ حکام نے بتایا...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے: عمر ایوباپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات بہت ابتر ہیں، سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا...
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ان کا کہنا تھا کہ میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات بہت ابتر ہیں، سب سے...
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنے، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے لیے نکلیں گے، ہر طبقہ بجلی کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ...
جدہ (رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے بورے والا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے اعزاز میں سابقہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے خصوصی پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں چوہدری اظہر وڑائچ کے قریبی دوستوں، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران، اور ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے حلقے کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر نے شرکاء کو ویلکم کیا اور ملک نوشیر انجم لنگڑیال کو عمرہ کی مبارکباد پیش...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 24 فروری 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنوں، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کے بعد لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے حصول اور خصوصی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔فارم 47 پر نہیں فارم 45 پر حکومت قائم ہونی چاہیے۔ پیکا قانون...
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے،...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں...
اسد عمر---فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایشوز کو ڈیل نہیں کیا تو ملک کے لیے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ فاٹا کے ضم کیے گئے اضلاع کے عوام سے وعدے کیے گئے تھے، پوری ریاست نے فاٹا اور کے پی کو اضافی وسائل دینے کا وعدہ کیا تھا۔ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمراسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 80 فیصد قیمت کے پی کے اور فاٹا کے ضم اضلاع نے دی۔سابق وزیرِ خزانہ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ شانزے ملک کے وکلا کیجانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے، وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ وقوعہ کے 11 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کیجانب سے جولائی 2024 میں بیان ریکارڈ کروایا گیا، مدعی مقدمہ کے بیان کی روشنی میں درخواست گزار شانزے ملک کو نامزد کیا گیا، عدالت میں ایکسیڈنٹ کے حوالے سے کوئی ویڈیو بھی پیش نہیں کی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ جو تصاویر عدالت میں پیش کی گئی ان کے کسی اینگل سے نہیں لگتا کہ تصاویر میں موجود خاتون شانزے ملک...
امیر جماعت اسلامی نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں کسان کو گندم کا ریٹ نہ ملا وہ مر جائے گا، کسانوں کو مایوسی میں دھکیلا جا رہا ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، مگر اس کی زراعت کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور ہمارے حکمران پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لیاقت بلوچ، امیرالعظیم، اسامہ رضی، قیصر شریف سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری اور مجلس عاملہ کے اجلاس ہوئے،ان اجلاسوں میں مختلف تنظیمی اور سیاسی فیصلے کیےگئے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کے بعد...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر جہاں قومی ٹیم کے مداح شدید مایوس ہوئے وہیں سابق کرکٹرز نے بھی ٹیم پر کھل کر تنقید کی سابق کپتان شعیب ملک نے تجزیہ کرتے ہوئے طنزاً بالی ووڈ کا گانا ’دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے‘ گانا گایا جس پر انہیں سابق کرکٹرز نے آڑے ہاتھوں لیا۔ سابق قومی کرکٹر اور تجزیہ کار باسط علی نے شعیب ملک کے پاکستانی ٹیم پر طنزاً گانا گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’شعیب ملک کے گانا گانے پر پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے‘۔ "شعیب ملک کے گانا گانے پر پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے۔۔" باسط علی کا تبصرہ#ARYNews #INDvPAK #ChampionsTrophy pic.twitter.com/NX0JWp4pP8 — ARY...
عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے ، وہ خط کے ذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ، بانی اداروں کو کہہ رہے ہیں، آئین کی پاسداری کرو، تمام اداروں نے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے 26نومبر کو نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ،خواجہ آصف،آئی جی پنجاب ذمہ دار ہے ، یہ فسطائیت کا دور ہے ، ملک کو بے آئین سرزمین بنا دیا گیا ہے ، پیکا ایکٹ کومسترد کرتے ہیں، نیوز کانفرنس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل رہی ہیں، لیکن بھارت نے انکار کردیا، غیر ملکی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، 2013ء سے 2017ء کے دوران ملک میں امن قائم تھا، ایک حکومت نے فیصلہ کیا کہ طالبان اچھے لوگ ہیں انہیں واپس لاؤ۔ دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داؤ پر لگایا...

ملتان، سنی علماء کونسل کے زیراہتمام ملتان میں تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس
مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ حق نواز جھنگوی کا مشن جاری رہے گا، صحابہ کرام کی شان کے کا دفاع کرتے رہیں گے، یہ دہشتگردی نہیں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اس کی قیام کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہیں، ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل کے زیراہتمام قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم میں عظیم الشان تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی، ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے اور مشائخ عظام، علما کرام نے خطاب کیا، ناموس صحابہ بل کے قانون بنوانے کے لیے عظیم الشان...
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ مہینے بھارت نے اسرو کے 100ویں راکٹ کو لانچ کیا تھا، وقت گزرنے کیساتھ خلا میں ہماری کامیابیوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات" کے 119ویں قسط سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں نریندر مودی نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور سے خلائی شعبے، اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں اور خوردنی تیل کے کم استعمال جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ "من کی بات" کے 119ویں قسظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی چل رہی ہے لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کرنے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آکر بحران میں گھرا ہوا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آید درست آید، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا،...
فائل فوٹو۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آئے درست آئے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے کر پارلیمنٹ میں بھیجا...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داو پر لگایا گیا، یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتی، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہوں تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں۔انہوں نے...

میری گناہ گار آنکھوں نے ڈٹے ہوئے کپتانوں کو پیر پکڑتے دیکھا ، کوئی دوست ملک عمران خان کو رکھنے کیلئے راضی ہی نہیں،ریحام خان
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کیلئے ہمدردی ہوتی تو حالات مختلف ہوتے، تین خط لکھے خان صاحب نے لیکن چیف جسٹس نے نہیں پڑھے، مطلب کے لیے پیر بھی پکڑے جاسکتے ہیں تاہم انہیں زیادہ عرصے تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا کوئی دوست ممالک تو ان کو رکھنے کے لیے راضی نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی ن کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کراچی پریس کلب آمد ہوئی، جہاں انہوں صحافیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں سے ہم گلہ نہیں کر سکتے، جب بھی کوئی جائز نیوز آتی ہے، میرا سوشل میڈیا آپ لوگوں...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہو گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ سیاست کررہے ہیں جو قائداعظم اور علامہ اقبال کی سیاست تھی، کراچی وہ شہر ہے جس نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں 22سیٹیں دیں، کراچی سے پی ٹی آئی کی 22سیٹیں چرائی گئیں، ہم سندھ اور کراچی کے حق کیلئے کھڑے ہیں۔انہوں نے...
ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو دائو پر لگایا گیا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دھرنے کا خرچہ کہاں سے آتا رہا کیونکہ کوئی ایک ہفتے کا دھرنے کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا، خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو دوبارہ بسایا گیا۔لاہور میں یوتھ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتا، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو صاف پانی، روزگار اور نہ امن مل رہا ہے، ہم ایسی مہم چلائیں گے کہ آئندہ کوئی الیکشن میں دھاندلی نہ کرسکے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹی رہنماں اور کارکنان کو رہا کیا جائے، ہم ان تمام سیاسی پارٹیوں کا اکٹھا کررہے ہیں جو حکومت سے باہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ ہمیں محبت دے رہے ہیں، کراچی والوں نے ہمیں عام انتخابات میں 22 سیٹیں دیں، پورے سندھ سے ہمیں 44 سیٹیں ملیں، ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، سندھ اور وفاقی حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔ مزار قائد...
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، عوام کو آزادی دلانی ہے، قائداعظم نے کہا تھا ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کوئی اور نہیں، نہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم وہ...
ماضی میں جو بھی منصوبے دیے، ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، عوام کا پیسہ عوام پر لگایا ہے قرضوں کے ساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں صنعت و زراعت بڑھے ، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کے ساتھ پاکستان ترقی نہیں کرے گا، دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے ، ہمارے کسان فصلوں کی پیداوار بڑھائیں، تاکہ ملک ترقی کرے ۔وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا، انہوں نے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی، نواز شریف...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ہے تنخواہ دار طبقے اور پیداواری سیکٹر پر ٹیکسوں کو بوجھ پڑا ہے، آنے والے بجٹ میں اس کا جائزہ لیں گے، بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ریکارڈ ترسیلات زر آرہی ہیں، دبئی، واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، ترسیلاتِ زر 35 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 30.2 ارب ڈالر تھیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ...
پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے سرچ انجن گوگل پر درج اپنی عمر کو غلط قرار دے دیا۔ اداکارہ میرا کے بعد وینا ملک دوسری پاکستانی سیلیبریٹی ہیں جنہوں نے ویکیپیڈیا پر اپنی عمر کے غلط اندراج کا دعویٰ کیا ہے۔ وینا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پریس ٹاک میں اس بارے میں کھل کر بات کی۔ وینا ملک نے کہا کہ میری عمر گوگل پر غلط لکھی ہوئی ہے، ویکیپیڈیا پر مختلف تاریخیں اور سال درج ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں 20 فروری کی صبح 5 بجے پیدا ہوئی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب مجھ سے میری عمر مت پوچھیں، میں نہیں بتاؤں گی۔...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، بار کے الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔کامیاب اُمیدواروں کے حامی نوجوان وکلاء نے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس کے نظام میں بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ میں بھی ٹیکس بہتری آئی ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹہ بازی ریئل اسٹیٹ میں نہیں چلنے دیں گے، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کام کر رہے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے...

جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہ ہو ملک ترقی نہیں کرے گا، بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو نام شہباز نہیں: وزیراعظم
اسلام آباد+ڈیرہ غازی خان ( اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ ٓاپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ وزیر اعظم کا ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں۔ ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، اگر محنت کر کے بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ پاکستان کی معیشت اب بہتری...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روز اپوزیشن سے ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ہم نے ملاقات میں عدالتی رویے کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کیلئے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کا وفد کراچی گیا ہے یہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔ کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی۔ خواہش ہے ہم سب...
لاہور(صباح نیوز) رہنماءمسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے، 10نکاتی ایجنڈے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہان کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، پی ٹی آئی اجازت کے بغیر احتجاج کرتی ہے، دفعہ 144 عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نافذ کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی...
کراچی (آن لائن) اپوزیشن رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک میں عملا مارشل لا ہے، آئین اور قانون ختم ہو چکا، اس وقت جنگل کا قانون ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کوپاس کروانے کے لیے پیسے اور لالچ دی گئی۔ ملک میں ایک ہی مجاہد ہے جو جیل میں بیٹھا ہے ، کالے کوٹ والوں کا ملک بنانے میں بھی اہم کردار ہے اب وہی اپنے مجائد کے ساتھ مل کر ملک کو بچائیں گے۔ اپوزیشن رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے کراچی وکلاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے لیے پیسے اور لالچ دی گئی۔ اپوزیشن کے ارکان کو سلام ہے جنہوں نے تمام آفرز کو ٹھکرا دیا۔ زبردستی ارکان کو تشدد...
میانوالی (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔ میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، اگر ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو انصاف کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوں گے‘ اگرکسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا، ملک کا کیا بنے گا‘ ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی...
ڈیرہ غازی خان: وزیراعظم شہبازشریف جلسے سے خطاب کررہے ہیں ڈیرہ غازی خان (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ہے کہ خارجی طا قتیں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔ خوارجیوں کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج کی قربا نیاں نا قابل فراموش ہیں ، ملک کی ترقی اور خوشحا لی کا سفر جاری رکھنے کے لیے دہشت گرد ی کا سر کچلنا ہو گا ۔ ترقی کے میدان میں بھارت کو پیچھے نہ چھو ڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ۔ وزیراعظم نے ڈی جی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ جلسہ عامسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی...
معروف اداکارہ وینا ملک نے چیمپئنز ٹرافی کے کانٹے دار اور سنسنی خیز میچوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر کو ایک انوکھا مشور دے ڈالا۔ وینا ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے گلوکاری کا شوق ہے اور میں آج کل اپنا یہی شوق پورا کر رہی ہوں اور جلد البم بھی ریلیز کروں گی۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ ہے جو ہمیشہ سے ہی بہت سنسنی خیز ہوتا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ میں یقینی طور پر اپنے پیارے وطن پاکستان کی ٹیم کی حمایت کروں گی۔انھوں نے بابر اعظم کو ایک مشورہ بھی دیدیا۔ ادکارہ وینا ملک نے کہا کہ بابر اعظم میچ سے قبل میرا گانا سنیں اور پھر میدان میں...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی،...
نوشہرہ: سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، غلطی اس قوم سے ہوئی ہے، میری کوئی پارٹی نہیں، میری پارٹی اس ملک کے عوام ہیں۔ مانکی شریف نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور حکومت میں کون سے کام ہوئے ہوئے ہیں؟ عوام بہت تکلیف میں ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، مجھے پورے ملک میں عزت دی جاتی ہے، میں وہ شخصیت ہوں، جس کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰنے کہا کہ میں بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا...
ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان کی مگر ملک کو قربان ہونے سے بچایا ہے، مہنگائی 40 فیصد سے 2.4 فیصد پر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔ معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت امریکا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم چلانے والے شخص کو لابسٹ رکھ کر ملینز ڈالر لگا کر ملک کے خلاف مہم چلارہی ہے۔فیصل آباد میں جی سی ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہاکہ امریکا میں ملین ڈالر خرچ کرکے سیاسی جماعت قرار اد پاس کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ امریکا میں مہم ن لیگ اور حکومت کے خلاف نہیں ملک کے خلاف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اور مہنگائی...
پشاور:سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، غلطی اس قوم سے ہوئی ہے، میری کوئی پارٹی نہیں، میری پارٹی اس ملک کے عوام ہیں۔ مانکی شریف نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور حکومت میں کون سے کام ہوئے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عوام بہت تکلیف میں ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، مجھے پورے ملک میں عزت دی جاتی ہے، میں وہ شخصیت ہوں، جس کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بہت جلد ایک...