جدہ (رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے بورے والا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے اعزاز میں سابقہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے خصوصی پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں بڑی تعداد میں چوہدری اظہر وڑائچ کے قریبی دوستوں، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران، اور ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے حلقے کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر نے شرکاء کو ویلکم کیا اور ملک نوشیر انجم لنگڑیال کو عمرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نوشیر انجم نگڑیال کی پارٹی اور حلقے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

جواباً ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں اور پنجاب حکومت نے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری اظہر وڑائچ نے کہا کہ دریا غیر میں تمام پاکستانی بلا تفریق قومی یکجہتی کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ یہ تقریب سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
                                                                                  
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلم لیگ ے کہا کہ ے ہوی ے

پڑھیں:

بھارتی کپتان روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔

کپتان روہت شرما نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں ون ڈے کرکٹ میں 9 ہزار رنز بنانے والے اوپنر کا اعزاز حاصل کیا۔

37 سالہ روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا پہلا رن مکمل کرنے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا، جس کے بعد وہ ون ڈے میں 9 ہزار رنز بنانے والے چھٹے اوپنر بن گئے۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ، سنتھ جے سوریا ، کرس گیل، ایڈم گلکرسٹ اور سورو گنگولی جیسے عظیم بیٹرز اوپننگ پوزیشن پر 9 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

تاہم خاص بات یہ ہے کہ روہت نے تمام بیٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں تیز ترین 9 ہزار رنز مکمل کیے، انہوں نے بطور اوپنر یہ کارنامہ صرف 181 ون ڈے اننگز میں انجام دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے بطور اوپنر197 اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوہلی نے ناقابل شکست 100رنز بنائے۔ کپتان روہت 20رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نگر ہوپر میں یوم تجدید عہد کا پروگرام
  • بھارتی اسمبلی میں مسلمانوں کو ملی 90 سال پرانی روایت ختم
  • بھارتی کپتان روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا
  • گلگت، یوم تجدید عہد ریلی
  • سزائے موت کے مجرم کے اعزاز میں دعوت پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اعزاز میں تقریب
  • پاک بھارت میچ: ویرات کوہلی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
  • بابر اعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا
  • گلگت، آئی ایس او کے زیر اہتمام جشن ولادت امام مہدی (عج)