پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔
کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔
اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔
صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی، خواہش ہے ہم سب مل کر پاکستان اور آئین کو مضبوط کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک محفوظ ہو جمہوریت اور آئین بالا دست ہو، ایسا تب ہی ہوگا جب عوام بھی محفوظ ہوں گے۔
اس دوران محمود اچکزئی نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا ایک مقام ہے، انہوں نے وطن کی آزادی کےلیے جدوجہد کی، آج اُن کے پوتے کو سُن کر اچھا لگا۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین سے کھلواڑ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نواسے نے آئین کو مسمار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ پوری قوم نکلے، ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا، یہ اب بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے ہماری دعوت قبول کی ہے، ملک بھر سے نمائندگی آئی گی کہ پاکستان کو کیسے بچانا ہے۔ ہم ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، جی ڈی اے کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں بھی حالات خراب ہیں، اس کے خلاف بھی آواز بلند کریں گے، ہم عوامی بھی اور عدالتی جدوجہد بھی کریں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست عوام کی سیاست ہے، ہم ہر مظلوم کی آواز ہیں، اس وقت ظلم کا، دھونس کا نظام ہے، پورے ملک میں لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر 6 کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئی ایم ایف سے ہماری کوئی میٹنگ نہیں ہورہی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف والے پاکستان میں قانون کی رٹ کو جاننا چاہتے ہیں، اسی لیے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے چیف جسٹس سے ملاقات بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کی اور انہیں بتایا کہ ہم 26ویں آئینی ترمیم کو نہیں مانتے، ہم کسی تھرڈ ایمپائر کے انتظار میں نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں، پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے، لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے ہم اواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کرے گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی جائیں گے، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک شروع کرے گے، رمضان اور رمضان کے بعد بھی آپشن موجود ہے، ہم روکنے والے نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر جنید اکبر اچھے کام کررہے ہیں، عاطف خان، ارباب شیر علی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، بانی سمیت جو اسیران ان کے لیے ہم نے آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیر اعلی ہے۔
سلمان اکرم راجہ علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے، اس فیصلے سے پارٹی زیادہ متحرک ہوئی ہے، صوابی جلسے میں تعداد کم ہونے کے حوالے سے جنید اکبر لگے ہوئے ہیں، کمی بیشی ہوتی ہے اس کو دیکھ رہے ہیں، بہتری کی کوشش ہمیشہ ہوتی ہے۔