Daily Mumtaz:
2025-02-23@12:24:17 GMT

گوگل پر درج میری عمر غلط ہے، وینا ملک کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

گوگل پر درج میری عمر غلط ہے، وینا ملک کا دعویٰ

پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے سرچ انجن گوگل پر درج اپنی عمر کو غلط قرار دے دیا۔

اداکارہ میرا کے بعد وینا ملک دوسری پاکستانی سیلیبریٹی ہیں جنہوں نے ویکیپیڈیا پر اپنی عمر کے غلط اندراج کا دعویٰ کیا ہے۔

وینا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پریس ٹاک میں اس بارے میں کھل کر بات کی۔

وینا ملک نے کہا کہ میری عمر گوگل پر غلط لکھی ہوئی ہے، ویکیپیڈیا پر مختلف تاریخیں اور سال درج ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں 20 فروری کی صبح 5 بجے پیدا ہوئی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب مجھ سے میری عمر مت پوچھیں، میں نہیں بتاؤں گی۔

جس پر ایک صحافی نے کہا کہ گوگل کے مطابق آپ کی عمر 48 سال ہے۔

وینا ملک نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ اگر گوگل پر یقین کریں تو میں اپنی ماں سے صرف 10سال چھوٹی ہوں۔

خیال رہے کہ وینا ملک نے اپنی شاندار اداکاری اور میمکری کے باعث فلموں اور ڈراموں میں شہرت حاصل کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وینا ملک نے گوگل پر

پڑھیں:

پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کی تضحیک کی جاتی ہے ،اداروں کی تضحیک سے کیا حاصل کر سکتے ہیں ؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے میرے خلاف بیانات دئیے، سلمان اکرم راجہ نے کہا ڈسپلن کی پابندی کرائیں گے ورنہ نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہاکہمیں نے کسی کو کوئی گالی نہیں دی اور نہ کسی کو ایجنٹ کہا ،بانی پی ٹی آئی کو میری شکایات لگائی گئیں ،مجھے کور کمیٹی ، سیاسی کمیٹی اور پی اے سی کی نامزدگی سے ہٹایا گیا۔
انہوں نےکہاکہ 2011سے میرے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی ،پارٹی کے اندر قبضہ کرنے کی جنگ ہے،کبھی کہتے تھے اس کی فالونگ ہے ، خطرہ ان کو تھا ،اس رویے کیساتھ میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالا گیا ،مجھے کوئی احتجاج کی ذمہ داری نہیں دی گئی ،انہیں اندیشہ تھا کہ احتجاج سے میں ہیرو بن جاؤں گا،انہوں نے ہر وہ کام کیا جس سے میں مائنس ہوا۔
شیرافضل مروت نے کہاکہ دوستوں کو عہدے دینا ، اپنوں کو عہدے دینا پارٹی میں چل رہاہے،بغیر کسی وجہ کے مجھے پارٹی سے نکالا گیا،یہ تیسری بارہوا،میں بھی وی لاگ بناؤں گا اورڈالرز کماؤں گا،میرے پاس تو ان لوگوں کی ہزاروں کہانیاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی طور پر میرا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ سیاست کرنی ہے،خود کو بانی پی ٹی آئی کاوفادار سمجھتا ہوں اور ان کا اچھا چاہتا ہوں،میری طرح جہانگیرترین اور علیم خان کیساتھ بھی زیادتی کی گئی،پی ٹی آئی دور میں جہانگیر ترین اور علیم خان پر کیسز بنے اور اسی دور میں بری ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی قوانین کی خلاف ورزی: گوگل پر جرمانہ عائد کرنے کی تیاریاں
  • پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری کھلے سمندر میں ہوگا
  • پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 25 کا آغاز 24 فروری کو ہوگا
  • پاک بھارت ٹاکرا؛ وینا ملک نے پاکستانی کھلاڑی کو کیا مشورہ دیدیا
  • روبینہ اشرف کی ایک بات نے میری زندگی بدل دی: ندا یاسر
  • گوگل کی نئی ٹریکنگ پالیسی، اب آپ اس کی نظروں سے کہیں نہیں بچ سکتے
  • گوگل کا کم قیمت یوٹیوب پریمئم لائٹ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • عامر لیاقت حسین کیس میں  دانیہ شاہ کی درخواست مسترد
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،شیر افضل مروت