وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ہے تنخواہ دار طبقے اور پیداواری سیکٹر پر ٹیکسوں کو بوجھ پڑا ہے، آنے والے بجٹ میں اس کا جائزہ لیں گے، بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ریکارڈ ترسیلات زر آرہی ہیں، دبئی، واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، ترسیلاتِ زر 35 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 30.

2 ارب ڈالر تھیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اوور سیز پاکستانی ملک کی مدد کررہے ہیں، اس پر شکر گزار ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام اور سارے اہداف سامنے ہیں، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں قیاس آرائیاں اور سٹے بازی نہیں چلے گی، اس ملک کو پرائیوٹ سیکٹر کو ہی آگے لے کر جانا ہے۔وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم نےگروتھ کو تسلسل کے ساتھ آگے لے کر جانا ہے، بجٹ کا پراسس ہم نے ٹیک آف کردیا ہے، ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہو، وزیر خزانہ

خیرات سے تعلیم چل سکتی ہے ، ہسپتال چل سکتے ہیں لیکن حکومت نہیں چل سکتی
پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔ تیسری آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے ہیں، خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں، تعلیم چل سکتی ہے لیکن خیرات سے حکومت نہیں چل سکتی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی استحکام آچکا، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے: وفاقی وزیر خزانہ
  • وزیرخزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہو، وزیر خزانہ
  • وفاقی وزیر خزانہ کا اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ
  • معاشی استحکام آ چکا، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے: وفاقی وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ
  • آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، محمد اورنگزیب
  • پلاٹوں اور فائلوں کا کاروبار مزید نہیں چل سکتا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے