Jang News:
2025-02-28@20:06:21 GMT

ملک بھر کیلئے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

ملک بھر کیلئے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کےلیے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو مہنگائی سے بچانے کےلیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ 

انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے جبکہ اسٹورز پر اشیاء کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے علیحدہ اسکیم ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رمضان ریلیف پیکیج

پڑھیں:

حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ ردوبدل کا جائزہ لیا اور اس کے پیش نظر صارفین کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ کو ہوگا اور اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کمی کردی ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 258 روپے 64 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت اگلے 15 روز کے لیے فی لیٹر صرف 50 پیسے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر سےکم ہو کر نئی قیمت فی لیٹر 255 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور نئی قیمت بالترتیب 168 روپے 12 پیسے اور 153 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • رمضان پیکیج: حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع
  • رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف
  • رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں چینی کے اسٹالزکہاں کہاں لگائے جا رہے ہیں ؟ تفصیلات جاری
  • کراچی: ڈبل ڈیکر بسیں، خواتین کیلئے پنک موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ
  • رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کےلیے خصوصی پیکیج کا علان
  • زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان
  • رمضان المبارک میں چاروں صوبے عوام کو کیا ریلیف دیں گے؟