ملتان، سنی علماء کونسل کے زیراہتمام ملتان میں تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ حق نواز جھنگوی کا مشن جاری رہے گا، صحابہ کرام کی شان کے کا دفاع کرتے رہیں گے، یہ دہشتگردی نہیں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اس کی قیام کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہیں، ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل کے زیراہتمام قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم میں عظیم الشان تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی، ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے اور مشائخ عظام، علما کرام نے خطاب کیا، ناموس صحابہ بل کے قانون بنوانے کے لیے عظیم الشان کانفرنس میں اسلام آباد کے رخ کرنے کا اعلان کیا گیا، مرکزی امیر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناموس صحابہ بل کے منظور ہونے سے ملک فرقہ واریت کا خاتمہ ہو جائے گا، بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے، ہماری جماعت کی عمر 40 سال ہونے والی ہے، جس دن 40 سال ہماری جماعت کو ہو گئے تو اس دن قانون ناموس صحابہ قانون بنوانے کے لیے اسلام آباد جانے کی آواز دوں گا، مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہم صحابہ کے غلام ہیں، تحفظ ناموس رسالت، ناموس صحابہ اور پاکستان کے لیے آخر دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں سے ٹکرا جائیں گے، انہوں نے کہا جو ملک کو میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو ہم دیکھ لیں گے۔صحابہ کے دشمنوں سے ٹکرائے تھے، پاکستان کے دشمنوں سے بھی ٹکرا جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کا مقابلہ کریں گے، اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا غازی اورنگزیب فاروقی نے ولولہ انگیز خطاب کیا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا، مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہاکہ حق نواز جھنگوی کا مشن جاری رہے گا، صحابہ کرام کی شان کے کا دفاع کرتے رہیں گے، یہ دہشتگردی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اس کی قیام کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہیں، ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں فرقہ واریت نہیں ہونے دوں گا، دہشت گردی نہیں ہونے دوں گا، جمعیت علمائے اسلام) س(کے مرکزی نائب امیر مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کہا ہے کہ امیر عزیمت کے عظمت صحابہ کا تحفظ متفقہ مسئلہ ہے، سرکاری زعما ناموس صحابہ کے میدان کو متنازعہ نہ بنائیں، صحابہ کے بارے میں حق ادا نہیں کرو گے تو کوئی سنی تمہیں معاف نہیں کرے گا، انہوں نے کہا اہل سنت زندہ ہے مضبوط ہے۔
جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ملک کی دفاع کو مضبوط بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں، ہم محب وطن لوگ ہیں اور محب وطن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ہم کسی بھی صورت میں ان کی حمایت نہیں کر سکتے، آج کے اس اتنے بڑے تاریخ ساز اجتماع پر سنی علما کونسل کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی ناظم اعلی حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ اہل بیت اطہارکی عظمت کا دفاع ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالت عقیدہ ختم نبوت، ناموس صحابہ و اہل بیت پر ہر چیز قربان ہے، انہوں نے کہا عظمت صحابہ و اہل بیت اطہار کے تحفظ کے لیے قانون کو حرکت میں آنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس صحابہ بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے، اس پر عمل درآمد کرایا جائے اگر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم متحد ہو کر اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے، آزاد کشمیر حکومت کے وزیر مولانا عبداللہ شاہ مظہر نے کہا کہ کلمے کی بنیاد پر قائم مملکت الاسلامیہ پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کا تحفظ کرتے ہوئے اسے ریاست مدینہ سے ملائیں گے، لا الہ الا اللہ کے پرچم تلے متحد ہو کر اللہ اور اس کے رسول، عظمت صحابہ کی ناموس کے تحفظ کے لئے منکرین اور گستاخوں کا مقابلہ کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کرتے رہیں گے پاکستان کے اسلام آباد کے مرکزی صحابہ کے کا تحفظ اہل سنت کریں گے کے لیے
پڑھیں:
اتحاد برقرار رکھنے میں ملی یکجہی کونسل نے اہم کردار ادا کیا، علامہ ولایت جعفری
ایک انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و ملی یکجہتی کونسل کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران غزہ کے مسئلے اور پاراچنار کے مسائل سمیت دیگر مواقع پر مثبت کردار ادا کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی اتحاد کو برقرار رکھنے میں ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ان کی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کے موقع پر متحد ہوکر فلسطین کے لئے آواز اٹھائی۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر دو تقریبات منعقد کیں اور فلسطین کے حق میں متعدد بار پریس کانفرنس اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے آواز بلند کی۔