نام نہاد جمہوری ملک بھارت 2024ء میں انٹرنیٹ کی بندش میں سرفہرست رہا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا، رپورٹ کے مطابق اس دوران منی پور میں21، ہریانہ میں 12 جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی 12مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا اور یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ”ایکسیس ناﺅ اور کیپ اٹ آن کولیشن“ Access Now ،Keep It On coalition کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا جو ایک جمہوری ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک رہا، جہاں سال بھر میں 12 انٹرنیٹ شٹ ڈائون ریکارڈ کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ”حوصلہ مند مجرم، خطرے سے دوچار کمیونٹیز“ کے عنوان سے رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکام اختلاف رائے کو دبانے اور معلومات کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈیجیٹل بلیک آئوٹ کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل چھ سالوں سے انٹرنیٹ بند کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھے ہوئے تھا لیکن میانمار نے 2024ء میں 85 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا اور یوں اس نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تاہم بھارت 16 ریاستوں اور علاقوں میں شٹ ڈائون کے نفاذ کے ساتھ ڈیجیٹل بلیک آئوٹ مسلط کرنے والا سرکردہ جمہوری ملک رہا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران منی پور میں21، ہریانہ میں 12 جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی 12مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا اور یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ بند ہونے سے نہ صرف مواصلات میں خلل پڑتا ہے بلکہ بنیادی حقوق، معیشت اور ہنگامی خدمات تک رسائی پر بھی نہایت منفی اثر پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رپورٹ میں کہا گیا انٹرنیٹ بند سب سے زیادہ کہ بھارت
پڑھیں:
ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت برباد کر رہی ہیں، نادیہ خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔
ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر پر کام کر کے شدید وقت ضائع کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہانیہ وہاں جو ٹائم ویسٹ کر رہی ہیں اسے کہیں اور لگائیں تو اچھا ہے۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ابھی ہانیہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جو فلم کر رہی ہیں اس پر پہلے ہی پابندی کی باتیں شروع ہو چکی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ہیں جنہیں اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے ان کے مداحوں میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
ہانیہ جلد پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور سونم باجوہ کے ساتھ ایک پنجابی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔