ملک میں خاموش مارشل لاء نافذ ہے، حافظ حمداللہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ پہلے ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا، اب نام نہاد جمہوری وزیراعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللّہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء لگائے بغیر خاموش مارشل لاء نافذ ہے۔ ملک میں جمہوریت موجود نہیں ہے۔ ماضی میں ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا، اور اب نام نہاد جمہوری شیروانی میں ملبوس وزیرِاعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس پارلیمنٹ میں قانون سازی غیر سیاسی اشرافیہ کے اشاروں پر ہو رہی ہے۔ پیکا ایکٹ جیسے سیاہ قوانین کے ذریعے میڈیا کی آزادی سلب کی گئی ہے۔ حکومتی سیاسی پارٹیاں غیر جمہوری اشرافیہ کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہیں۔ عوام کو موجودہ اسمبلیوں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈیموکریسی انڈیکس میں پاکستان کی 6 درجے تنزلی ،بدترین کارکردگی والے ممالک میں شامل
دنیا بھر میں جمہوری نظام کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کو 10 بدترین کارکردگی والے ممالک میں شمار کیا ہے۔
بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریسی انڈکس 2024 میں پاکستان 6 درجوں کی تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا ۔
رپورٹ میں 165 خودمختار ممالک اور دو ریاستوں میں رائج جمہوری نظام حکومت کے پانچ شعبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں انتخابی عمل، حکومتی ذمہ داریوں، سیاسی شرکت، سیاسی کلچر اور شہری آزادی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ تنزلی دیکھی گئی لیکن جنوبی کوریا اور پاکستان میں بھی نمایاں پستی ظاہر ہے۔