کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آکر بحران میں گھرا ہوا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آید درست آید، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے کر پارلیمنٹ میں بھیجا جاتا ہے، آج پاکستان میں جو آدمی اپنا ضمیر بیچ دیتا ہے وہ وفادار ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو سچ بولتا ہے، جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے وہ غدار ہے، پورا ملک جانتا ہے انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم کسی کی خوشامد پر یقین نہیں رکھتے، اس وقت عوام کنفیوژ ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان بیٹرز نے اپنی بیٹنگ میں کتنی ڈاٹ بالز کھیلیں؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح کمٹمنٹ کر کے الیکشن جیتا: محمود خان

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح کمٹمنٹ کر کے الیکشن جیتا۔

سوات میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشارے بہت مل رہے ہیں لیکن بانئ پی ٹی آئی کی رہائی تک الگ سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں چار پانچ گروپس بنے ہیں جو آپسں میں لڑ رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نیب کے ریڈار پر آگئے

پشاورسابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نیب...

سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جہاں چاہے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ علی امین کی حکومت خود کچھ کر نہ سکی، میرے دور کی اسکیمیں بند کر دیں، صوبے کے 70 فیصد علاقوں میں امن نہیں ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جس پر عوام کی نظریں ہیں، وفاقی حکومت صوبےکو واجبات نہیں دے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آکر بحران میں گھرا ہوا ہے: محمود خان اچکزئی
  • ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے، محمود خان اچکزئی
  • اپوزیشن اتحاد کی جی ڈی اے قیادت سے ملاقات، ملک، آئین مضبوط کریں: پیر پگاڑا
  • محمود اچکزئی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا خیال ہے، رؤف حسن
  • رمضان سے قبل گراں فروشوں ،نا جائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے‘جاوید قصوری
  • ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے، آئین پر عمل کیا جائے: شاہد خاقان عباسی
  • ابتدائی میں رضاکاروں کو مصطفیٰ کے ہاتھ اور سر نظر نہیں آیا تھا، فیصل ایدھی
  • پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان
  • میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح کمٹمنٹ کر کے الیکشن جیتا: محمود خان