ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے، محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آئے درست آئے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے کر پارلیمنٹ میں بھیجا جاتا ہے، آج پاکستان میں جو آدمی اپنا ضمیر بیچ دیتا ہے وہ وفادار ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو سچ بولتا ہے، جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے وہ غدار ہے، پورا ملک جانتا ہے انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم کسی کی خوشامد پر یقین نہیں رکھتے، اس وقت عوام کنفیوژ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ عمران خان رہا ہوں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، انہوں نے ایک سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟
انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقے کے لیے پاک فوج کو بلایا جارہا ہے، جب ہر کام کے لیے فوج کو بلانا ہے تو پھر تعریف بھی تو کی جائے، اس وقت آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں۔
سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے ایک خط لکھا کر کہا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو ٹیکس دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے پہلے ہی ہدایات دی ہوئی ہیں، میں آپ لوگوں کا مسئلہ حل کرانے کے لیے آیا ہوں۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے سوچنا ہوگا، وزیر خزانہ اچھے آدمی ہیں، ابھی میں نے 50 سے 60 ارب روپے کی چوری پکڑی ہے، اور اس پر کام بھی ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا، عمران خان جیل میں ہی رہیں گے، فیصل واوڈا
دوسری جانب چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی سیف اللّٰہ خان کی جانب سے احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف پاکستان تحریک انصاف پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن پی ٹی آئی ٹیم لیڈر عمران خان رہائی فیصل واوڈا کراچی ہڑتال ختم وی نیوز