ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مختلف چیمبرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے,اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

  گورنر پنجاب نے کہا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ ہیں، ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی بزنس مین نے آگے بڑھ کر مدد کی۔

  سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان میں جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، سمندر پار پاکستانی ترسیلات کے ذریعے ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل  25 فروری, 2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ 90 فیصد اوورسیز پاکستانیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کرنے والے پاکستان دشمنوں کے ٹاؤٹ ہیں، یہ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، کل اسلام آباد میں پہلا اوورسیز کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 80 ملکوں سے اوورسیز پاکستانی آئیں گے جو ڈیڑھ کروڑ اوورسیز کی نمائندگی کرتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں سے اب تارکین وطن خود حساب لیں گے۔

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ ہماری فیڈریشن اس وقت 28 ملکوں میں موجود ہے جس کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کے سامنے لانا ہے، ہم یورپی پارلیمنٹ اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، ہم نے یورپی پارلیمنٹ میں مختلف قراردادیں منظور کرائی ہیں، اصل ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایک غیر سیاسی تنظیم بنائی جائے جو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، عطاتارڑ

انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ صرف 10 فیصد اوورسیز پاکستانی سیاسی طور پر متحرک ہیں، باقی سب پاکستان کے سپورٹر ہیں، پاکستان کے اداروں کے ساتھ ہیں، جو لوگ پاکستان کا امیج خراب کر رہے ہیں وہ پاکستان دشمنوں کے ٹاؤٹ ہیں، ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، یہ ملک ہماری ماں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان سے آگے کچھ بھی نہیں، تارکین وطن صرف سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

’حکومت کی منتقلی کا بس اتنا فائدہ کہ چور چلے جاتے اور ڈاکو آ جاتے ہیں‘

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ حکومت کی منتقلی سے اوورسیز پاکستانیوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ چور چلے جاتے ہیں اور ڈاکو آ جاتے ہیں، مختلف حکومتیں اپنے نمائندہ ٹھیکیدار ہمارے اوپر مسلط کر دیتی ہیں اور وہ یہ کہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اس طرح اتنے پیسے لینے ہیں، حکومت ہمارے لیے تو کچھ نہیں کر سکتی، ہم ہی پاکستان کے لیے سب کچھ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2003 میں چوہدری شجاعت کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ڈیڈ باڈی پی آئی اے فری میں لائے گا، آج تک یہی دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایک پرانا دیرینہ مسئلہ ان کی جائیدادوں پر قبضوں سے متعلق ہے، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ کوئی ایسا ون ونڈو آپریشن والا نظام بنائے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مسائل یا اپنی جائیداد کے حصول کے لیے مختلف اداروں یا دفاتر کے دھکے نہ کھانے پڑیں بلکہ ایک ہی ونڈو سے ان کا کام ہو جائے۔

’اوورسیز کنونشن میں ایک ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری آنے کی امید ہے‘

چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ کل سے اسلام آباد میں پہلا اوورسیز کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 80 ملکوں سے اوورسیز پاکستانی آئیں گے، جو ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کریں گے، اس کنونشن میں مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری پاکستان آنے کی امید ہے، اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانی جو کہ بڑے کاروباروں سے منسلک ہیں وہ دیکھیں گے کہ کس طرح پاکستان میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو صرف ایک یہی خوف ہے کہ یہاں پر ان کا سرمایہ محفوظ نہیں، اگر حکومت ان کو سیکیورٹی اور ان کے سرمایہ کو محفوظ رکھنے کی گارنٹی دے تو اوورسیز پاکستانی اس کنونشن میں بہت بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔

’پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے اوورسیز میں رہنا مشکل کردیں گے‘

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ وہ پاکستانی جو پاکستان کو چھوڑ کر دوسرے ممالک میں بیٹھ کر پاکستانی ریاست، حکومت اور اداروں کے خلاف منفی پروپگینڈا کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانی اب خود ان کے خلاف ایکشن لیں، گے، ان کے گھروں کا محاصرہ کریں گے اور ان کا اوورسیز میں رہنا بھی مشکل کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد کا او پی ایف اور ایس آئی ایف سی کا اہم دورہ

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ وہ متعلقہ حکومتوں کو بھی کہیں گے کہ یہ لوگ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں اور سازش میں ملوث ہیں اس لیے ان کو یہاں سے نکال دیا جائے، کل یہ لوگ فوج کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے، آج کسی اور سے پیسے لے کر فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اوورسیز پاکستانی اوورسیز کنونشن چوہدری پرویز اقبال لوسر حکومت فوج مخالف مہم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر
  • اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں; عطاءاللہ تارڑ
  • وورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، عطاتارڑ
  • اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، عطاءاللہ تارڑ
  • مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج سے شروع 
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا
  • بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، کامران خان ٹیسوری