لاہور(صباح نیوز) رہنماءمسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے، 10نکاتی ایجنڈے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ
ان کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، پی ٹی آئی اجازت کے بغیر احتجاج کرتی ہے، دفعہ 144 عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نافذ کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں لیا، جب آپ قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔جمعہ کو بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلا اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ’’مظلومیت کارڈ‘‘ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ خط لکھنے سے ڈیل ملی ہے نہ ہی ملے گی، جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پراپیگنڈہ مہم چلاتے ہیں، تحریک انصاف کے 50لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جو جماعت اوورسیز پاکستانیوں کی حمایت کا دعوی کرتی ہے ان کی ہر کال کو اوورسیز نے مسترد کیا، محمدنواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز پر بات کئے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی احتجاج نظر نہیں آرہا گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، فیصل واوڈا
  • چیف جسٹس نے ہمارا موقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا: بیرسٹر علی ظفر
  • 26ویں ترمیم کے ہوتے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی، شیر افضل مروت
  • پی ٹی آئی کو آئین و قانون سے ہٹ کر ریلیف نہیں مل سکتا، بیرسٹر عقیل
  • مولانا کا احتجاج میں  آناشیخ چلی کاخواب ، نواز  کو سزا  قانون کی حکمرانی پر حملہ تھا،شیرافضل مروت
  • ملکی فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہیں: شاہد خاقان
  • ملکی فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہیں، شاہد خاقان
  • پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، وزیراطلاعات پنجاب
  • ملاقات چیف جسٹس کی درخواست پر کی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر