دہشت گرد برے لوگ ‘جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل رہی ہیں، لیکن بھارت نے انکار کردیا، غیر ملکی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، 2013ء سے 2017ء کے دوران ملک میں امن قائم تھا، ایک حکومت نے فیصلہ کیا کہ طالبان اچھے لوگ ہیں انہیں واپس لاؤ۔ دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داؤ پر لگایا گیا۔ یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا چیلنج ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ دہشتگرد برے لوگ ہیں، اب انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ دہشتگردوں نے تو چھوٹے بچوں کو شہید کیا تو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ اس لئے دو قومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ دھرنے کا خرچہ کہاں سے آتا رہا، کیونکہ کوئی ایک ہفتے کا دھرنے کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے مفت لیپ ٹاپ، دانش سکول اور موٹروے دیئے جو ترقی کیلئے اہم ہیں۔ دنیا میں کسی جگہ بغیر فیس وصول کیے لیپ ٹاپ نہیں دیے جاتے، پاکستان میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ دانش سکول کے ساتھ کیا مسئلہ تھا، جنوبی پنجاب کے علاقوں سے یتیموں اور غریبوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی گئی، وگرنہ لڑکیاں برتن دھوتیں اور کوئی چھوٹا موٹا کام کر رہا ہوتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے وژن کی تشکیل قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے، جب 90ء کی دہائی میں لاہور اسلام آباد موٹر وے بنی تو اس کی شدید مخالفت کی گئی، لیکن پاکستان میں موٹروے کی بنیاد انفراسٹرکچر کی ترقی کی جانب اہم پیشرفت تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان میں تارڑ نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
ریڈ لائن
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقرا یونیورسٹی کے طلبا سے نہایت پرمغز اور اثرانگیز خطاب کرتے ہوئے قرآنی آیات کی روشنی میں دو ٹوک الفاظ میں یہ واضح کر دیا کہ آج فوج جن فسادیوں کے خلاف لڑ رہی ہے وہ خارجی ہیں جو دین سے دور ہیں، ان کے پاس اسلام کی اپنی غلط تشریح ہے جو اسلام میں جائز نہیں۔
ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں کہ جو اللہ اور رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین پر فساد برپا کرتے ہیں انھیں قتل کر دو۔ سپہ سالار اعظم نے خوارج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے آپ کو ریاست کے سامنے سرینڈرکردیں، تب ہی وہ ریاست سے رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔ انھوں نے قوم کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج عوام کی طاقت سے ایسے گمراہ گروہ کو ہرگز ملک پر اپنی اقدار مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
ہمارے معاشرے میں بگاڑ اور ٹوٹ پھوٹ کے مختلف اسباب میں سب سے اہم سبب اور بڑا گمبھیر مسئلہ لوگوں کی سوچ اور فکر میں شدت پسندی کا غالب آ جانا ہے، کسی ایک طبقے، جماعت،گروہ یا گروپ اور فرقے کا کسی دوسرے طبقے،گروہ، جماعت یا فرقے پر طاقت کے زور پر اپنے نظریے، عقیدے اور فلسفے کو زبردستی مسلط کرنا اور عمل نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف ہتھیار بکف ہو جانا فتنہ و فساد کو جنم دیتا ہے۔
مذہبی و فرقہ وارانہ انتہا پسندی نے ملک کے اندر نئی کیفیت پیدا کر دی ہے جو مختلف عقائد و نظریات کے زیر اثر نت نئے فرقوں کو جنم دے رہی ہے۔ اس پہ مستزاد مختلف النوع ہتھیاروں کے استعمال کے باعث قتل و غارت، دہشت گردی، بم دھماکے اور خودکش حملے گزشتہ دو تین دہائیوں سے پاکستان کا مقدر بنتے جا رہے ہیں۔ انتہا پسندی کے اس خون آشام فتنے کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج نے ماضی میں رد الفساد اور ضرب عضب جیسے آپریشن بھی کیے۔
سیکڑوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور درجنوں نوجوانوں اور افسروں نے جام شہادت نوش کیا۔ اس کے باوجود ملک کے دو صوبوں کے پی کے اور بلوچستان میں آج بھی شدت پسند عناصر وقفے وقفے سے اپنی مذموم کارروائیوں میں بے گناہ لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں۔ قومی املاک کو نشانہ بنا رہے ہیں، بات صرف اندرون وطن فتنہ الخوارج تک محدود نہیں ہے۔ پڑوسی ملک افغانستان اور بھارت کی مداخلت کاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے تانے بانے افغانستان کے پرورش و پروان چڑھنے والے انتہا پسندوں سے ملتے ہیں۔
اس پہ مستزاد بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ جس نے افغانستان میں اپنے قدم جما رکھے ہیں وہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان سے بارہا پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں اور مختلف النوع آپریشن کے بعد بھی دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے، بالخصوص کے پی کے اور بلوچستان دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف بنے ہوئے ہیں، افسوس ناک امر یہ ہے کہ پاکستان نے اعلیٰ ترین حکومتی سطح پر افغان حکومت سے متعدد مرتبہ اس مسئلے کو اٹھایا ہے اور باور کرایا ہے کہ افغان طالبان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے حوالے سے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، لیکن افسوس کہ طالبان حکومت نے اس ضمن میں سنجیدہ طرز عمل کا مظاہرہ نہیں کیا، نتیجتاً دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ امن و امان کے قیام کے بغیر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن نہیں۔ اندرونی و بیرونی سرمایہ کار اسی جگہ سرمایہ کاری کرتے ہیں جہاں ان کے سرمایہ کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔ سرمایہ کاری ہی معیشت کی بنیاد ہوتی ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ بلوچستان میں چین کے تعاون سے سی پیک منصوبہ روبہ عمل ہے جس کی تکمیل سے پاکستان معاشی طور پر انتہائی مضبوط پوزیشن میں آ جائے گا۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں اور ملکوں سے قرضوں کے حصول کی ضرورت نہیں رہے گی۔
معیشت مستحکم ہوگی تو پاکستان ترقی کرے گا، دشمن ملک بھارت اور چین مخالف طاقتیں بخوبی جانتی ہیں، اگر سی پیک منصوبہ کامیاب ہوگیا تو پاکستان کو ترقی و معاشی استحکام سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس باعث بھارت بلوچستان میں انتہا پسند قوتوں کی پشت پناہی کرتا ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو ہوا دے رہا ہے، بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا مبینہ ثبوت ہے کہ ’’را‘‘ پاکستان میں اپنے جاسوسوں کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان کی معیشت کو 80 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
ملک دیوالیہ ہونے کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔ معیشت کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف و دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرضوں کا حصول گلے کا طوق اور پاؤں کی زنجیر بنتا جا رہا ہے۔ دہشت گرد عناصر معاشی بحالی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی جو مذموم کوششیں کر رہے ہیں۔ پاک فوج پوری قوم کی طاقت سے ان کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ امن، ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ریڈ لائن ہے جو اسے پار کرنے کا سوچے گا تو قوم کا ایک ایک فرد اپنی جان نثار کرنے کو تیار ہے۔