تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔پشاور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، بجٹ سازی سے قبل بزنس کمیونٹی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ تاجروں اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی اور عوام نے گزشتہ ایک دہائی سے مشکلات کا سامنا کیا، وفاقی حکومت کو ان کا احساس اور مکمل ادراک ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے فریم ورک میں رہتے ہوئے حکومتی اخراجات اور ریونیو میں توازن رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ جامع اور پائیدار معاشی ترقی اور خوش حالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکس تمام سیکٹرز کو سپورٹ کریں، حکومت دیرپا معاشی ترقی و استحکام کے لیے کوشاں ہے اور موجودہ معاشی اعشاریہ اس بات کی دلیل ہے کہ حکومتی اصلاحات اور اقدامات کے ذریعے معیشت بحالی و ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: استحکام کی جانب گامزن کیا کے لیے نے کہا
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم، آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار آگیا
ویب ڈیسک : اپنا گھر بنانے کے خواہمشند سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی ، آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کردیا گیا اور دستک ایپ کے ذریعے ہاؤسنگ اسکیم کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی۔ تمام ملازمین کو 25 مارچ تک رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبرپختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ آن لائن رجسٹریشن کررہی ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر لگایئں تاکہ تمام سرکاری ملازمین بروقت مطلع ہوں اور اپنی درخواستیں دستک ایپلیکیشن پر آن لائن جمع کر سکیں۔
ایپ پر درخواست فارم دستیاب ہیں جسے پلے سٹور، ایپل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ مزید تفصیل اور آن لائن فارم کا لنک ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور KPITB کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا