Express News:
2025-02-25@18:23:45 GMT

پیٹرولیم ڈیلرز سندھ نے بھی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ نے بھی ڈی ریگولیشن کے خلاف 4 مارچ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان منگل کو آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رضا عباس نے مرکزی رہنما نعمان بٹ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

رضا عباس نے کہا کہ 4مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی کال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی اور ہڑتال حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن چند او ایس سیز کی کارٹلائزیشن کا باعث بنے گی۔

انہوں ںے کہا کہ وزارت پیٹرولیم چند کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے ڈی ریگولیشن کرکے پیٹرولیم سیکٹر چند پلئیرز کے ہاتھوں یرغمال بنایا جارہا ہے، پی پی ڈی اے کی کال پر 4 مارچ کو کراچی، سندھ کے تمام پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعمان بٹ نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کے خلاف ملک کے ہر ضلع میں احتجاج جاری ہے، وزارت پیٹرولیم نے ڈی ریگولیشن پر 15ہزار ڈیلرز کے نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا، ڈیلرز مجوزہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے سے مکمل لاعلم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سے معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی ناممکن ہوجائے گی، وزیر پیٹرولیم ریفائنریز کو 5 فیصد ایتھانول استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن مقامی ریفائنریز ایتھانول کے ساتھ کوالٹی پیٹرولیم مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

نعمان بٹ نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سے صارفین براہ راست متاثر ہوں گے، ایک معروف ڈیلر غیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن چلارہے ہیں، آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن وزارت میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی ریگولیشن نے کہا کہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میڈیا انڈر اٹیک کے عنوان سے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور کرلی، اس میں کہا گیا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کسی بھی قسم کی جبر و زبردستی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، پیکا ایکٹ 2025 کو ناقص قانون سازی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اسکی مذمت کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 خلاف ورزی ہے۔ 

قرارداد میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ  2025 میڈیا اہلکاروں کے ان حقوق کی خلاف ورزی  ہے جو اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی میثاق برائے شہری و سیاسی حقوق کے آرٹیکل 19 میں تسلیم کیے گئے ہیں، یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور آزاد صحافت پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں، اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ متعدد شقوں کی تعریف مبہم ہے اور انہیں واضح طور پر بیان نہیں کیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ  “جھوٹا” اور “جعلی” جیسے الفاظ کی واضح تعریف موجود نہیں، جبکہ “کوئی بھی فرد” کا مفہوم وسیع ہے اور اسے صرف متاثرہ فرد یا فریق تک محدود ہونا چاہیے، وقوعہ کی جگہ کی تعریف مبہم ہے، جس کی وجہ سے ایک ہی واقعے پر مختلف مقامات پر متعدد ایف آئی آرز درج کی جا سکتی ہیں، ٹریبونلز کو مکمل طور پر انتظامی اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے، اجلاس میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کرتے ہوئے آزاد صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

قراردادکے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ میڈیا کی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن جمہوری اقدار اور شفافیت کے لیے خطرہ ہے، یہ اجلاس اس بات پر زور دیتا ہے کہ سائبر کرائم اور میڈیا سے متعلق قوانین کو آئینی تحفظات، جمہوری اصولوں اور بین الاقوامی معاہدوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، اجلاس میں ڈیجیٹل اسپیس میں بڑھتی ہوئی سنسرشپ، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن، اور اظہار رائے پر پابندی کے لیے مواد کی ریگولیشن پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا،  ہتک عزت کے قوانین اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس سے متعلق غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب بیان پر معافی مانگیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
  • تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کردی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ ریکارڈ
  • جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی بحال کرنے کا اعلان
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار صدر منتخب ہوگئے
  • لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ پروفیشنل گروپ کامیاب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی صدر منتخب ہو گئے