ماضی میں جو بھی منصوبے دیے، ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، عوام کا پیسہ عوام پر لگایا ہے
قرضوں کے ساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں صنعت و زراعت بڑھے ، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کے ساتھ پاکستان ترقی نہیں کرے گا، دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے ، ہمارے کسان فصلوں کی پیداوار بڑھائیں، تاکہ ملک ترقی کرے ۔وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا، انہوں نے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی، نواز شریف کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ وہ ملک کو بچائیں یا سیاست کو دیکھیں، لیکن انہوں نے سیاست قربان کرنے اور ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب میں بیرون ملک جاتا ہوں تو میزبانوں کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ پیسے مانگنے آئے ہیں، ایک شخص نے کہا تھا کہ شہباز شریف باہر جاتا ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ قرضہ مانگنے گیا ہے ، تو میں سوال کرتا ہوں کہ عمران خان کیا قرض بانٹنے جاتے تھے ؟انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے جو مہنگائی 40 فیصد تھی، آج 2.

4 فیصد پر آگئی ہے ، کاروباری برادری کے لیے قرضوں پر جو شرح سود 22 فیصد تھی، وہ آج آدھی ہوگئی ہے ، ملک ترقی کر رہا ہے ، جس پر ہم اللہ پاک کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جو فیصلہ کیا تھا کہ سیاست قربان کر دیں گے اور ملک بچالیں گے ، میں سمجھتا ہوں کہ آج ہم اس دور میں پہنچ گئے ہیں، جب ترقی کا آغاز ہو رہا ہے ، ہم تمام صوبوں کے ساتھ ملکر ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے محنت کررہے ہیں اور آگے بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے ہمیں خصوصی لگاؤ ہے ، پہلے میاں نواز شریف اور میں نے آپ لوگوں کی خدمت کی، اب نواز شریف کی صاحب زادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آپ لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، ہم نے ماضی میں جو بھی منصوبے دیے ، شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، عوام کا پیسہ عوام پر لگایا ہے ، جنوبی پنجاب نے جس طرح ہماری پارٹی اور خاندان کا ساتھ دیا ہے ، اگر ساری زندگی خدمت کرتے رہیں تو بھی احسان نہیں اتار سکتے ، ہم عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان

ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔

ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں، مریم نواز ہر گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، 2010 کے سیلاب میں ہم نے جنوبی پنجاب میں دن رات کام کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی کیلئے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا، عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے منصوبوں کے جال بچھائے، ساری عمر بھی آپ کی خدمت کرتا رہوں تو آپ کا احسان نہیں اتار سکتا، ہم نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کو بچایا، آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب باہر جاتا ہوں تو دعا کرتا ہوں برادر ملک کے سربراہ یہ نہ سمجھیں کچھ مانگنے آیا ہوں ، پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، ہم مہنگائی چالیس فیصد سے 4 فیصد پر لائے، پالیسی ریٹ 22 سے 12 فیصد پر لائے ہیں، میرے لیے تمام صوبے برابر ہیں، ہم خون پسینہ بہا کر ملک کو عظیم بنائیں گے، ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہ ہو ملک ترقی نہیں کرے گا، بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو نام شہباز نہیں: وزیراعظم
  • بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،وزیراعظم
  • عمران خان کہتا تھا شہباز باہر پیسے مانگنے جاتا ہے، بتائیں آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ وزیراعظم
  • بیرون ملک دوروں پر برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے پیسے مانگنے آئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • باہر جاتا ہوں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے پیسے مانگنے آئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم
  • عمران خان کہتا تھا شہباز باہر پیسے مانگنے جاتا ہے آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ وزیراعظم
  • ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان