Jang News:
2025-04-13@16:03:08 GMT

پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ثناء اللّٰہ مستی خیل نے پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائیں اور ذمے داری فکس کریں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کے مالی سال 23-2022ء کے آڈٹ پیراز پر غور ہوا۔

اے جی پی آر حکام نے بتایا کہ پاور ڈویژن 2 ارب 75 کروڑ روپے کی گرانٹ استعمال نہیں کر سکا۔

ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ پاور ڈویژن گرانٹ کو مکمل استعمال نہ کر سکا، یہ قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو لکھیں اور زمین حاصل کریں۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے لیے 90 کروڑ روپے استعمال نہیں کیے جا سکے۔

گیس انفرااسٹرکچر کیلئے 350 ارب استعمال نہ کیے جاسکے، آڈٹ حکام

گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(جی آئی ڈی سی) میں جمع 350 ارب روپے انفرااسٹرکچر کےلیے استعمال نہیں کیے جاسکے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ حیسکو رائٹ آف وے مسائل کی وجہ سے رقم استعمال نہ کر سکی، حیسکو کے 10 ٹاورز کے رائٹ آف وے معاملات حل نہیں ہوئے۔

سید نوید قمر نے سوال پوچھا کہ کیا حیسکو نے بغیر منظوری ہی امداد مانگ لی؟

حسنین طارق نے کہا کہ قومی مفادات کے لیے حکومت اختیارات استعمال کرتے ہوئے زمین حاصل کر سکتی ہے۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ فنڈز کی کمی ہے پھر اربوں روپے عدم استعمال پر واپس کیےجاتے ہیں۔

خواجہ شیراز نے کہا کہ یہ کس طرح کی گورننس ہے کہ رقم موجود ہے مگر منصوبے پر عمل درآمد ہی نہیں ہو رہا؟

ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ ایسا کرنے سے صرف منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ مالی امداد پر چلنے والے سب سے سست رفتار منصوبے پاور ڈویژن کے ہیں، منصوبوں میں بہتری کے بجائے مشکلات ہی بڑھی ہیں۔

سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ ترجیح نہیں دی جاتی تھی، اب اس کو تبدیل کیا گیا ہے، اب ہم نے اپنے سسٹم کو بہتر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاور ڈویژن نے کہا کہ

پڑھیں:

وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟

بھارت میں مودی سرکاری کے ایک اور سیاہ قانون سے ملک کے معروف بزنس مین میکشن امبانی بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وقف املاک بل پر تمام ہی مسلم رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے شدید مخالفت کی تھی جن کا ساتھ اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی دیا تھا۔

مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے اس قانون کے نفاذ سے متعلق ایک اہم سوال اُٹھایا دیا۔ جس سے مودی سرکار کی نیندیں اُڑ گئی ہیں۔

اسد الدین اویسی نے بتایا کہ مکیش امبانی کا محل نما گھر جسے انٹیلیا کہا جاتا ہے دراصل وقف ٹرسٹ املاک ہے۔

مسلم رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ انٹیلیا کو جس زمین پر بنایا گیا ہے وہ 1986ء میں کریم بھائی ابراہیم نے وقف بورڈ کو عطیہ کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس زمین پر ایک یتیم خانہ بھی بنایا تھا جو کافی عرصے کام بھی کرتا رہا تھا۔

اسد الدین اویسی کے بقول 2002ء میں مہاراشٹر حکومت نے زبردستی یہ زمین مکیش امبانی کو اونے پونے داموں میں بیچی تھی۔

مسلم رکن اسمبلی نے یاد دلایا کہ اسلامی قوانین کے تحت وقف جائیداد نہ فروخت ہو سکتی ہے نہ ٹرانسفر کی جا سکتی ہیں۔

اسد الدین اویسی نے سوال اُٹھایا کہ کیا وقف املاک کے قانون میں ترمیم کرکے اسے سخت بنانے کے بعد مودی سرکار مکیش امبانی سے گھر خالی کروا پائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • داسو منصوبہ 240 فیصد مہنگا، ذمہ داری کسی فرد یا ادارے پر نہیں ڈالی گئی
  • ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید
  • داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ ہوگیا 
  • داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب کا اضافہ
  • داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 1.74 کھرب روپے ہو گیا
  • داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ ہو گیا
  • داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ
  • حکومت نے پی آئی اے سمیت 10ادارے نجکاری کیلئے فائنل کر لئے
  • وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟
  • پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں دریائے سندھ کے تحفظ سے متعلق قرار داد جمع کرا دی