وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔
سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے جوان اور افسران شہید ہوئے، میرا سوال ہے کہ اتنی شہادتیں ہوئی کیوں ہیں؟ ان شہادتوں پر کمیشن بیٹھنا چاہیے اور انویسٹی گیشن کرنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میں ناکام ہونے پر محسن نقوی سے سوال کریں، کرکٹ میں بار بار ناکام ہونے پر محسن نقوی کو عہدے سے فارغ کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں: محمد اورنگزیب
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکرسنگل ڈیجٹ پرآگئی، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کوچھواہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے. پالیسی ریٹ کم ہونے سے کاروباری افراد کوفائندہ ہوا، ہمیشہ یہی بات آتی ہےمعاشی استحکام آگیاہےتو اسے آگےکیسے برقرار رکھا جائے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل، گھی، دالوں کی بین الاقوامی قیمتیں گررہی ہیں .یہاں بڑھ رہی ہے. وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملکی ترقی کیلئے کام کررہی ہے.وزیراعظم ایف بی آر اصلاحات کو لیڈ کررہےہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس فارم کو آسان بنانا ہے. تاکہ لوگ خود بھر سکیں. فارم بھرنے کیلئےکسی کو وکیل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے، کسٹم سےکرپشن ختم ہوگئی ہے. مزید بہتری کی گنجائش ہے. ٹیکس کادائرہ کاربڑھانے سے پوری قومی خزانےکا بوجھ کم ہواہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار اور مؤثر پالیسیز سے ہی پاکستان ترقی کرے گا. بیرون ممالک کمپنیوں کاپاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے.چیف جسٹس سے درخواست کی تھی جتنے بھی کیس رکے ہیں انہیں کلیئر کریں، ان کے احسان مندہیں کہ کمیٹی بنائی ہے تیزی سے فیصلے کریں۔وفاقی وزیرخزانہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ٹیکس کیسز جلدی حل ہوجائیں گے، ٹیکس کا پیسہ اداروں کےخسارے میں جاتاہےتو عوام کا نقصان ہے۔