رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں چینی کے اسٹالزکہاں کہاں لگائے جا رہے ہیں ؟ تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وزارت صنعت و پیداوار نے رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے چینی کے اسٹالز کی تفصیلات جاری کر دیں۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے مقامی انتظامیہ کی زیر نگرانی سستی چینی کے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی کے سٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سینکڑوں سٹالز لگائے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ ستائیس رمضان تک سٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے ایک کمیٹی تشکیل دے گی جبکہ میونسپل سطح پر سٹالز قائم کرنے کا مقصد عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومتوں کو غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے اور سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کے
پڑھیں:
پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے ماہ رمضان کا مینیو جاری
لاہور: پنجاب بھر میں جیلوں میں قید اسیران کے لیے ماہ رمضان کا مینیو جاری کر دیا گیا۔
مینیو کے مطابق قیدیوں کو سحری میں چائے، سالن اور روٹی جبکہ افطاری میں روٹین مینیو کے ساتھ کجھور، سموسہ، شربت اور دودھ فراہم کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران قیدیوں کے لیے سحری و افطاری کے دوران خصوصی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔