مسائل کو حل نہ کیا تو ملک کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے: اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسد عمر---فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایشوز کو ڈیل نہیں کیا تو ملک کے لیے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ فاٹا کے ضم کیے گئے اضلاع کے عوام سے وعدے کیے گئے تھے، پوری ریاست نے فاٹا اور کے پی کو اضافی وسائل دینے کا وعدہ کیا تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 80 فیصد قیمت کے پی کے اور فاٹا کے ضم اضلاع نے دی۔
سابق وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر اتفاق رائے کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پرویز الہٰی کے گھر چھاپے میں پولیس پر حملے کا مقدمہ، سرکاری گواہ طلب
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹولاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران ذکر الہٰی سمیت 15 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔
عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔
میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔
ذکر الہٰی چوہدری پرویز الہٰی کا قریبی رشتے دار ہے جبکہ دیگر ملزمان میں پرویز الہٰی کے باورچی، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔
پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ 15 ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔