عوام دیکھ رہے ہیں ملک میں سرکس لگا ہوا ہے: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
شبلی فراز—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں یہ کیا سرکس جاری ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم پر تمام مقدمات مکمل طور پر جعلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 40 ارب روسے سے زائد کا سرمایہ اس ملک سے چلا گیا، ایسی صورتِ حال میں نقصان صرف عوام کا ہو گا، ان کے پاس ملک کی بھلائی کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے گزشتہ روز کی کانفرس میں فسطائیت کی انتہا کر دی گئی، سیاسی اور اخلاقی طور پر اتنے کمزور ہیں کہ ایک کانفرنس نہیں ہونے دیتے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ کل وزیروں کا ایک جھرمٹ انہوں نے شامل کیا ہے، ایسے لوگوں کو نوازا گیا ہے جنہوں ںے اپنے ضمیر کو بیچا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
حفیظ کا سوال، شعیب اختر کی شعیب ملک کو شرمندہ نہ کرنے کی درخواست
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پی ٹی وی کی ایک براڈکاسٹ میں ایک اور سابق کپتان شعیب ملک سے سخت سوال کر کے ان کو پریشان کر دیا۔ شعیب ملک کے جواب دینے سے قبل ان کو بچانے کے لیے شعیب اختر کو بیچ میں آنا پڑا۔
پاکستان ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوجانےکی وجہ سے پاکستان ٹیم کو مداحوں سمیت سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہوجانے کے بعد پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کرتے ہوئے شعیب ملک سے پوچھا کہ ملک بطور مینٹور پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں، ابھی تک کتنی اتھارٹی ان کو ملی ہے۔
شعیب ملک جواب دینے کے لیے الفاظ ڈھونڈ ہی رہے تھے شعیب اختر نے مداخلت کرتے ہوئے محمد حفیظ سے درخواست کی کہ شعیب ملک کو شرمندہ نہ کریں۔
جس پر محمد حفیظ نے کہا کہ وہ شعیب سے مشکل سوال نہیں پوچھ رہے۔