2025-04-17@02:30:49 GMT
تلاش کی گنتی: 647

«کراچی پولیس»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد میں اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبدالواجد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالواجد بدنام زمانہ لاشاری گینگ کا سرگرم رکن تھا اور کراچی میں کاریں چھیننے، چوری کرنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔ یہ پولیس مقابلہ قبر والی گلی نزد حبیب چورنگی سائٹ اے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم سے شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ...
    شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ امین علی کے نام سے کی گئی۔ انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک شخص کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مدعیہ معروف بی بی نے شوہر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ مدعیہ نے گزشتہ روز سر راہ ایک شخص کو شناخت کر کے انویسٹی گیشن پولیس سے رابطہ کر کے اطلاع دی اور بتایا کہ شوہر پر فائرنگ کرنے والا مبینہ شخص یہاں موجود ہے جس پر انویسٹی گیشن پولیس موقع پر...
    سہراب گوٹھ پولیس نے عثمانیہ سوسائٹی میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو 20 سالہ ہارون جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو عباس، وقاص اور شہروز کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے پولیس نے دو پستول ، نقدی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہ ہے۔
    برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کیلئے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی،...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی سے زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کےمطاب سرجانی میں گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 ایس ایم جیز، 1 ایل ایم جی، 10 میگزینز اور بھاری تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔حکام کے مطابق اسلحہ گراؤنڈ کے واکنگ ٹریک کی کھدائی کےد وران برآمد ہوا ہے کیونکہ متعلقہ یونین کونسل کی جانب سے ترقیاتی کام کرایا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق برآمد اسلحہ کو فارنزک معائنے کےلیے بھی بھیجا جائے گا۔
    سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کے لیے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
    کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خودکش حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چینی باشندوں پر خود کش حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرایا گیا، چالان میں کہا گیا  کہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد، عبدالرحمان عرف رحما گل اور سراج بھٹار عرف دانش مفرور ہیں، کیس میں 2 ملزمان محمد جاوید اور مسمات گل نسا گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2024 کو رات 11 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکہ ہوا تھا، دھماکے میں ہلاک دو چینی باشندوں کی...
    کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چینی باشندوں پر خود کش حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بشیر، عبدالرحمٰن عرف رحما گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں، کیس میں 2 ملزمان محمد جاوید اور مسمات گل نساء گرفتار ہیں۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو رات 11 بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکا ہوا تھا جس کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر قبول کی تھی۔ چالان کے مطابق حملہ آوروں کو مبینہ طور پر کسی...
    کراچی پولیس نے پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کورنگی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے کامیاب کارروائی کرکے پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ  بھی برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ شامل ہیں،ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ...
    کراچی: پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ شامل ہیں، ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، واردات سرکاری ادارے کا یونیفارم پہن کر کی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے سال 2021ء عیدگاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، ملزمان نے 8 اگست 2024ء کو...
    کراچی: کراچی میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات کے بعد شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنا شروع کردیا، جس کے بعد شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کے 2 واقعات سامنے آ گئے۔ نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ویگو گاڑی میں سوار گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی؛ دوران ڈکیتی شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہو رہے تھے کہ ویگو گاڑی میں سوار گارڈ نے ملزمان...
    کراچی سپر ہائی وے پر پولیس یونیفارم پہننے افراد نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پولیس حکام کے مطابق وردی میں موجود ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آس پاس کی سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیے جارہے ہیں۔ Post Views: 1
    کراچی: شہر قائد میں سرسید، سکھن، کورنگی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 7 کے قریب محمد شاہ قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عدنان سعید کے نام سے کی گئی۔ جبکہ دیگر دو ملزمان لال بخش اور محمد نذر ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے بھی لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت کرلی گئی۔رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبد الباسط نامی شخص کا نکلا۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتا ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عبدالباسط کا بازو حادثے کے بعد گاڑی میں پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے...
    کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  جب کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے ابراہیم مارکیٹ کی عقبی گلی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لیکرنکلنے...
    پشاور: سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الحلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، ملزم آئی فونز کی کراچی میں متعدد وارداتیں کرکے پشاور آ جاتا تھا۔ تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ ساتھ کراچی پولیس کو بھی سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ ملزم کے قبضے سے پشاور اور کراچی میں چھیننے گئے 9 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے بارے میں ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے متاثرہ افراد کو نجی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، اہلخانہ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو اسپتال لےکر آئے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق گھرکی چھت لینٹرکی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیےکام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔پولیس کا کہنا ہےکہ چھت گرنے سے10 افراد ملبے تلے دب گئےتھے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15سال...
    پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    —فائل فوٹو کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے رات گئے پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو دورانِ علاج ہلاک اس کے علاوہ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 5 مارچ کو بفرزون میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دورانِ علاج ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت شاہنواز عرف شانو کے نام سے ہوئی تھی۔ مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد کراچیمیمن گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2ملزمان... ایس...
    شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مرغی خانہ قائد آباد پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو ندیم جبکہ ساتھی کو عارف کے نام سے شناخت کیا گیا۔ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح  اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
    سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتین کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور جعفر کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر سرجانی سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل اور زیب تن پولیس یونیفارم برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل اور موبائل فون سرجانی ٹاؤن...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے میں شہری سے لوٹ مار کا مقدمہ ایک ہفتے بعد بھی درج نہ کیا جاسکا۔ متاثرہ شہری نے اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد کردیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، خواجہ اجمیر نگری تھانے میں واقعہ کی رپورٹ کرانے گیا تو درخواست لے کر روانہ کردیا۔ شہری نے الزام لگایا کہ خواجہ اجمیر نگری تھانے کے اہلکاروں نے گزشتہ روز مجھے روکا، اہلکاروں نے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ قبضے میں لیا۔ شہری کے مطابق اہلکاروں نے لائسنس یافتہ اسلحہ واپس کردیا لیکن رقم نہیں دی، اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔...
    کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔  ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی  کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔   پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔ پولیس نے  متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی آپس میں بھائی ہیں، تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر ٹینکر  نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔  
    فوٹو فائل کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو  گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور...
    کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق وزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران...
    —فیس بک ویڈیو گریب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب خالی ڈمپر جا رہا تھا کہ اس دوران بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ گوجرانوالہ: بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئیریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔  ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈمپر کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔
    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گلی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ مرزا ساجد بیگ ولد ریاض بیگ کے نام سے کی گئی۔ مقتول لائنز ایریا کا رہائشی اور نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ تھا۔ واقعے کے وقت مقتول مزکورہ علاقے کی گلی میں بطور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علاقہ...
    —فائل فوٹو کراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے رمضان میں بھی کراچی پر ڈاکوؤں کا راج، ایک دن میں 2 شہری قتل پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کر کےجان سے مار دیا۔4 مارچ کو بھی قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوا تھا جبکہ 2 مارچ کو اسکیم 33 غازی گوٹھ میں...
    کراچی: شہر قائد میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے رمضان المبارک کے پہلے 4 روز میں 4 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی جانب سے یکم مارچ کو رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پولیس کو سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کی واضح ہدایت کے باوجود شہر میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے رمضان میں پہلے عشرے کے صرف 4 روز میں 4 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیا۔ گزشتہ روز شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے دوسرے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر نہ صرف...
    کراچی کے علاقے قائدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں بھی مزاحمت پر ایک شخص جان سے گیا۔قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے بابر نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری اور ڈاکو دونوں کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شہری بابر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو ورثاء اور پولیس اہلکار اسپتال سے واپس تھانے لے جانے...
    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر میں سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت واردات میں ملوث ایک ڈاکو سخت جدوجہد کے بعد پکڑلیا جو عوامی تشدد کے باعث دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج جاری ہے اور شاہ لطیف میں مسلسل دوسرے روز مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا۔ شاہ لطیف میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس حکام سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈکیت کو مشتعل عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جو دوران علاج ہلاک ہو کر اپنے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، اور سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس میں ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف سندھ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہے ہیں، پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اہلکاروں کے لیے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ وکیل نے...
    کراچی: ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہی ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے اہلکاروں کے لئے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے، درخواست گزار کا گھر حساس مقام...
     کراچی میں ڈاکس کے علاقے فشریز میں نجی کمپنی امونیا گیس کی لیکج کے باعث 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشریز میں نجی کمپنی میں امونیا گیس لیک ہوگئی واقعہ میں 12 افراد کی حالت ناساز ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور صورت حال کو کنٹرول کیا اور کمپنی سے نکالنے والی گیس پر قابو پالیا گیا۔نجی کمپنی میں امونیا گیس کولڈ سٹوریج کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
    کراچی: کراچی میں سحری کے لیے دودھ لینے کے لیے آئے شہریوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔   لانڈھی کے علاقے میں دودھ کی دکان پرمسلح ڈکیت شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب لانڈھی تھانے کےعلاقے لانڈھی نمبر 2  ماڈل پارک کے قریب دودھ کی دکان پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔ 3 مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرموجود شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سانے آگئی، جس میں ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسلح ڈکیت...
    کراچی  کےعلاقے اورنگی ٹاؤن پولیس نے ایم پی آر کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔  ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کرتے ہوئے فرار ساتھی کو تلاش کر رہی ہے۔
    شہری کے مطابق لاکر میں ڈائمنڈ، گولڈ جیولری، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں، 6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا، 19 فروری کو بینک گئے تو لاکر خالی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے درخشاں کے بینک لاکر سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے میں نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ شہری نے درخشاں تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کرا دیا۔ شہری کے مطابق لاکر میں ڈائمنڈ، گولڈ جیولری، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں، 6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا، 19 فروری کو بینک گئے تو لاکر خالی تھا۔ متاثرہ شہری نے...
    شہر قائد کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ۔تفصیلات کےمطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق 25 جنوری 2025 کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی قیام الدین کے گھر پر پرچی کے ذریعے بھت طلب کیا گیا تھا۔ شہری کے نظر انداز کرنے پر 21 فروری کودوبارہ فون کال بتایا گیا کہ 5 روز قبل تمہارے گھر کے باہر ہم نے فائر کیا تھا۔ متاثرہ شہری سے 4 لاکھ کی رقم کا بندوبست کرنے اور نہ دینے کی صورت میں بیٹے کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کوٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی بھتہ خور گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم متاثرہ شہری کا بھتیجا اور واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزمان نے 25 جنوری کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔ بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے شہری اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، تازہ واقعہ میں مزدا ٹرک نے معصوم بچی کو اپنے ٹائروں تلے روند ڈالا۔ یہ افسوسناک واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں جلال چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مزدا ٹرک نے 4 سالہ بچی کو روند ڈالا۔ حادثے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ٹرک کے ڈرائیور نے ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے بچی کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا، خالد میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 4 سالہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ہے۔...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سہراب الرحمٰن اور 21 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ سہراب الرحمٰن کو گردن اور پیٹ جبکہ محسن کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دونوں افراد آغا خان...
    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ پر شاہ زین مری کی جانب سے شہری پر تشدد والے معاملے میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: شہری پر تشدد: شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا گیا اس حوالے سے شاہ زین مری اور متاثرہ شہری برکت سومرو کے درمیان صلح نامہ ہوا جس کا متن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شاہ زین مری نے چند روز قبل سڑک پر چلتے شہری کی گاڑی کو پہلے اپنی جیپ سے ٹکر ماری اور پھر ان کے گارڈز نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس...
    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں بااثر شخص کے بیٹے اور شہری کے درمیان جھگڑے کے صلح نامے کے بعد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بوٹ بیسن میں پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو اور اس کے دوست پر تشدد کرنے والے بلوچستان کے بااثر شخص  کے بیٹے شاہ زین مری کے درمیان جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔جس کا راضی نامہ بھی سامنے آگیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیاہے لیکن اس کی قانونی حیثیت نہیں اور نہ ہی  قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا...
    کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب بااثر شخص کے تشدد کا شکار بننے والے شہری نے بااثر شخصیت کے بیٹے سے صلح نامہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس میں شاہ زین مری اور برکت سومرو کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی اور دونوں فریقین نے صلح کر کے راضی نامہ کرلیا۔ شاہ زین مری کے خلاف مدعی مقدمہ برکت سومرونے راضی نامہ کرلیا اور اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بوٹ بیسن کے قریب مسلح افراد نے گاڑی اوور ٹیک کرنے پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر اسپتال پہنچا دیا تھا۔  پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا جبکہ مرکزی...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوارملزمان گلی میں آئے،  اردگرد کا جائزہ لیا اورواپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پرموٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔  اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں  پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے،  گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
    ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا۔ ترجمان ضلع وسطی پولیس کے مطابق بچی طاہرہ دختر منٹھار علی مسرت سینیما کابلی بازار سے مل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ نے افطار کے بعد رضویہ سوسائٹی پولیس کو بچی کے گمشدگی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بچی کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کی موثر کارروائی کے نتیجے میں بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا گیا اور اس کے بعد بچی کو اس کی والدہ اور سگے بھائی عمر فاروق کے حوالے کر دیا گیا۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے درخشاں میں پولیس کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایس ایچ او شاہد تاج پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خاتون حوریہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 بجے کے قریب کلفٹن سے اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی گاڑی کو اس کے سامنے لگا دیا۔ حوریہ کے مطابق ایک شخص جو بلیک شلوار قمیض میں ملبوس تھا، گاڑی کے اندر گھس آیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ خاتون نے بتایا کہ اسی دوران ایس ایچ او شاہد تاج موجود تھے، اور ان کی موجودگی میں اُسے...
    کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پیش آیا جہاں  ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ٹکر مارنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کی ٹرالر کو جلانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق رپورٹ افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں بھتیجے کی فائرنگ سے زخمی چچا دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ بھتیجا فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے جھگڑے میں ملوث دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    کراچی: گارڈن پولیس نے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق ملزم محمد علی کو تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔ اس حوالے سے پولیس کو ملزم کے خلاف کئی شکایات بھی موصول ہوچکی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں ڈمپر اور ٹرالر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ لیاقت آباد چار نمبر، ارم بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم...
    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنیوالے شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں، وہ 19 فروری کو حب سے کراچی آیا تھا، اس کا روٹ پلان بھی حاصل کیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم حب سے بوٹ بیسن پہنچا اور وہاں جھگڑا ہوا تھا، شاہ زین مری کے 5 گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شاہ زین مری کے دوست کے گھر چھاپہ مارا گیا، دوست کے مطابق شاہ زین مری واقعے کے بعد...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقع پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں ہی درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان نے گزشتہ رات 12 بج کر 16 منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ مولانا حامد الحق سے خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب ملا، اعضاء شناخت کیلئے نادرا روانہنوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دے گئے۔ پولیس کے...
    کراچی کے پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گرنیڈ حملے میں 3 پولیس اہلکار ریاض، عامر اور ارشد زخمی ہوئے، پولیس موبائل میں علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے سی ٹی ڈی، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے، نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست کرنےکے لیے گرنیڈ حملہ کیا۔ متن کے مطابق تھانے میں موجود کرائم سین یونٹ کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان کریکر حملہ کرکے فرار ہوگئے، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی اور ایک ہائی روف گاڑی کو نقصان پہنچا۔صدر کے علاقے میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا جس میں کانسٹیبل سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعہ میں زخمی اہلکاروں ارشد، عامر اور ریاض کو پیروں اور چہرے پر زخم آئے ہیں جبکہ ایک ہائی روف کو بھی نقصان پہنچا۔ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ تھانے پر آر جی ڈی فائیو دستی بم سے حملہ کیا گیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاءلنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے...
    کراچی: ساؤتھ زون کے پریڈی تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار کریکر کے ٹکڑے اور چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے سے تھانے کے احاطے میں کھڑی ہائی روف وین اور کار کو نقصان پہنچا جبکہ دیواروں پر بھی کریکر پھٹنے کے نشانات پائے گئے ، واقعہ کے بعد تھانے کے گیٹ کو بند کر دیا گیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا جو رات گئے تک شواہد اور کریکر کے ٹکرے جمع کرنے میں مصروف تھے۔  کریکر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں...
    کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...
    کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو نے ارمغان کیس میں پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے کہ ہمیں اس کام کا علم ہی نہیں ہوسکا، ہم نے اپنے افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے، جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اس سے سب ہی لوگ خائف تھے، اس کیس میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات...
    کراچی فوڈ اسٹریٹ میں بااثر شخص کے ہاتھوں شہری پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق کراچی بوٹ بیسن کے علاقے میں واقع فوڈ اسٹریٹ پر شاہ زین نامی شخص نے شہری پر اپنے گارڈز کے ہمراہ تشدد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: نوجوان پر سرعام تشدد اور گالیوں کی بوچھار کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج شہری پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے کراچی ڈیفینس کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی گئی۔ Karachi should be clean from this kind of bloody wadera ka beta’s and other criminals...
    کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے حوالے سے  معلومات نہ ہونے پر پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ارمغان کے کاموں کا علم نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس تھانے کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی سمیت پولیس افسران و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ارمغان...
    پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث موقع پر جاں بحق، جبکہ 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
    کراچی: شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔  یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔   تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18 سالہ احمد ولد محمد اکبر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے...
    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو کار سوار مسلح افراد نے گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد اس میں سوار شہریوں کو تشدد بنایا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج گزشتہ رات سامنے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ 19 فروری کو رات 3 بجے پیش آیا تھا، زون جنوبی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں کار سوار شہریوں پر مسلح افراد کے تشدد کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث 2 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کا مرکزی ملزی شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں کار سوار شہریوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کی حدود میں شہری پر تشدد کا واقعہ 19 فروری کی رات تین بجے پیش آیا، تشدد میں شہری شاہ زین مری ملوث نکلا جس کے چار سکیورٹی گارڈز گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔ ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری کوئٹہ فرار ہو گیا ہے ، تشدد میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور...
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504  کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
    کراچی: کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ایک مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔  پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 23 سالہ محمد راشد اور زخمی ڈاکو کی 20 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    الفلاح کے علاقے شمسی کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ الفلاح پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ احسان اور 16 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا  ہے۔ تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر آفریدی محلے میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 30 سالہ امینا کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ مدثر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔ آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں  پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔  بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا۔ علاوہ ازیں  گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق...
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 11 اے میں چھری مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ اورسرجانی ٹاون غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر11 اے میں واقع گھر میں چھری کے وار لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس جب مذکورہ گھر پہنچی تو جاں بحق شخص کی لاش گھر کے دروازے پر پڑی تھی۔ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالعلیم ولد عبدالکریم سے ہوئی۔مقتول سرجانی سیکٹر 11 اے کارہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ قتل کا واقعہ ہے۔مقتول سرجانی میں اپنے بہن اور بہنوئی...
    کراچی: شہر میں ڈمپرز کی وجہ سے ہونے والے مسلسل حادثات اور اموات کے بعد ٹرفیک پولیس نے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ڈمپر گاڑیوں میں فرنٹ اور بیک کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ ترجمان ٹریفک پولیس  کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے وفد سے حادثات کی روک تھام، ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے...
    کراچی کے علاقے منظور کالونی کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا۔بلوچ کالونی پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق حالات و واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا ہے کہ 67 سالہ ظفر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر الیون اے میں گھریلو جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے گھر میں چھری کے وار سے ایک شخص کے قتل کی اطلاع پر پولیس جب گھر پہنچی تو جاں بحق شخص کی لاش گھر کے دروازے پر پڑی تھی۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے 45 سال کے عبد العلیم کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ حاجی زکریا گوٹھ میں چھری کے وار سے ایک شخص قتل، اہلیہ زخمی کراچی سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب...  پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول سرجانی میں اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا۔ ابتدائی معلومات...
    شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے جب کہ واردات کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔ فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے...
      مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے مسائل دیکھنے میں آئے مختلف علاقوں میں دونوں اطراف سے متعدد سڑکیں مکینوں کی جانب سے بلاک کیے جانے کی اطلاعات کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے مسائل دیکھنے میں آئے ، حکام کے مطابق عوامی غصے میں اضافے کا خدشہ ہے ۔بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سسٹم کے لیے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے سے شہریوں کو جمعہ تک پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔کراچی ٹریفک پولیس کے...
    کراچی: نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50  روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں ، ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت...
    الآصف اسکوائر کے سامنے ڈمپر ڈرائیوروں  کے احتجاج کو متعلقہ پولیس نے بات چیت کے بعد صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ختم کرا دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا۔ سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے سامنے ڈمپر ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈمپر کھڑے کر کے ہائی وے بلاک کر دیا تھا جس کے باعث حیدر آباد سے کراچی آنے والے ٹریک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈمپر کو روکا گیا تھا اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار اور ڈمپر ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران سپر ہائی وے پر عقب سے آنے...
    فیروز آباد پولیس نے شہیدِ ملت روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت علی شاہد اور جدون کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، 4 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال جبکہ دوسرے ساتھی کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    تھانے کی پولیس جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیوں کے لیے کرائے کی گاڑیاں لینے پر مجبور موٹر سائیکل سوار جوانوں کے ذریعے کام چلایا جانے لگا، کرائم کے خلاف حکمت عملی پر سوال ( رپورٹ:اسد رضا ) تھانہ پیرآباد کے حدود میں کنواری کالونی قصبہ بنارس جیسے حساس علاقے ہیں،جہاں سرے سے تھانے کے پاس کوئی موبائل ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کہ تمام تھانوں کی اپنی اپنی جگہ حساس نوعیت ہے، جہاں تھانہ پیر آباد پولیس موبائل سے محروم ہے، تھانے میں ایک بھی سرگاری پولیس موبائل موجود نہیں۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو پکڑنے کے لیے پیر آباد پولیس کرائے کی گاڑیاں لینے پر مجبور ہے۔ اسنیپ چیکنگ کومبنگ آپریشن اور...
    —فائل فوٹو گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ماہ قبل اغواء ہونے والے 3 مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔ ایس ایچ او رونتی صفی اللّٰہ انصاری کے مطابق رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 2 ماہ سے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اغواء کار پولیس کے دباؤ میں آ کر 2 ماہ قبل اغواء کیے گئے مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے مغویوں میں محمد اویس، انس اور فیض ملک شامل ہیں جہنیں ڈاکوؤں نے 2 ماہ قبل کراچی سے نوکری کے جھانسے میں بلا کر اغواء کیا تھا۔ایس ایچ او رونتی نے کہا کہ تینوں مغویوں...
    کراچی: ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق باجاری کی سربراہی میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 رکنی موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر بھر میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب چھاپہ مارا اور 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مزدہ ٹرک اور کار میں لوڈ کی گئی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور بڑی...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن ٹریفک سیکشن کے ایس او نے غفلت و لاپروائی سے واٹر ٹینکر چلانے اور روکنے پر سینہ زوری کرنے والے ڈرائیور کو نیم برہنہ حالت میں مدد گار 15 پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرا دیا۔ پولیس نے ایس او کی مدعیت میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ڈرائیور خود کو بچانے کے لیے ٹینکر کے کیبن پر چڑھ گیا جسے پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد قابو کرلیا۔ اس حوالے سے ایس پی ملیر ڈویژن سعید رند نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ایس او ٹریفک سیکشن اسٹیل ٹاؤن سب انسپکٹر علی حسن کی مدعیت میں واٹر ٹینکر کے گرفتار ڈرائیور سیف اللہ کے...
    کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے  پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
    کراچی: حکومت سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس"متعارف کروانے کا فیصلہ،  شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی،کرائم اینڈآنوسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ...
    کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹس کے قریب گراؤنڈ سے 40 سالہ سرکاری ملازم کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق سید مہتاب احمد جناح اسپتال میں سرکاری ملازم تھا۔ مقتول افضل، ثاقب اور فرید کے ساتھ پارٹ ٹائم پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ مہتاب احمد کے اغوا اور قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول کے بھائی سید عمران احمد شاہ کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بھائی ہفتے کی رات معمول کے مطابق گھر واپس نہیں پہنچا۔ دکان پر معلومات کیں تو علم ہوا کہ رات سوا 8 بجے 3 نامعلوم افراد بھائی کو ساتھ لے گئے تھے۔...
    کراچی میں شارع فیصل پرقوم پرست جماعت ’جئے سندھ قومی محاز‘ (جسقم) کی جانب سے پولیس پر مبینہ حملے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالے جانے کیخلاف کراچی بار کا کنونشن واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ اور ایس ایچ او صدر عمران زیدی سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق حملے میں ایس ایس پی ساؤتھ کے اسکواڈ اور ایس...
    شہر قائد کے علاقے رضویہ تھانہ کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ہپی مین روڈ، جہانگیر آباد کے قریب ملت بیکری کے پاس دورانِ گشت ہوا۔  پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔   گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور اسامہ عرف والو کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ملزمان سے اسلحہ کے طور پر دو پستول، گولیاں، دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس گرفتار ملزمان...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء  کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا...