فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی آپس میں بھائی ہیں، تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔ 

پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔

دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر ٹینکر  نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔  

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خوشی ہے کہ 610 پنشنرز کے واجبات بلدیہ عظمیٰ کراچی ادا کرنے جا رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خوشی ہے 610 پنشنرز کے واجبات بلدیہ عظمیٰ کراچی ادا کرنے جا رہی ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پینشن کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج کے ایم سی کی انتظامیہ کے لیے رہا، پچپن کروڑ روپے کے واجبات پنشنرز کو ادا کیے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ یہ وہ پیسے ہیں جو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے منافع کمایا ہے۔

وزیراعظم کے مختصر دورہ کراچی پر مرتضیٰ وہاب کا تبصرہ

سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نےاستفسار کیا کہ کیا وفاق صرف باتوںسے سندھ کو فتح کرسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ  لوگوں کو کام ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اس مالی سال میں ہر یو سی میں 2، 2  کروڑ روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ جب پہلی بار بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹیک اوور کیا تھا تو ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، بلدیہ عظمیٰ کے پاس جائیداد بہت تھی لیکن ادائیگی کے لیے کچھ نہیں تھا۔

انہوں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے نہیں سوچا لوگوں کو ادائیگی اور پنشن کیسے دیں گے، سخت فیصلوں کا آج نتیجہ آ رہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی بڑے بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔

میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ کے ایم سی کے زیرِ انتظام اسپتالوں کو سولر ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، اب بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو روند ڈالا، ایک جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار 3 بھائیوں کوروند ڈالا
  • خوشی ہے کہ 610 پنشنرز کے واجبات بلدیہ عظمیٰ کراچی ادا کرنے جا رہی ہے: مرتضیٰ وہاب
  • کراچی: پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • موٹر سائیکل سواروں کے لئے اہم خبر
  • ملتان: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق