کراچی:

ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہی ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے اہلکاروں کے لئے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے، درخواست گزار کا گھر حساس مقام کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

درخواست گزار کے گھر کے اندر پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔ کرائے داروں کی سیکیورٹی کے لئے مکان مالک کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے۔

عدالت نے وکیل درخواستگزار سے مکالمہ میں کہا کہ اگر آپ کو سیکیورٹی نہیں چاہیے تو آپ اپنی ذمہ داری پہ سیکیورٹی کی فراہمی ختم  کر دیں۔ وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے سیکیورٹی سے انکار نہیں کیا ہے لیکن پولیس اہلکاروں کو گھر کے اندر رہائش نہیں دی جاسکتی۔

پولیس اہلکار رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ لگا کر رہ سکتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے گھر میں داخلے سے رہائشیوں کی پرائیویسی متاثر ہوگی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرتے ہوئے حکم امتناع میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چینی شہریوں سیکیورٹی کے مکان مالک

پڑھیں:

پولیس اہلکاروں پر زیادتی کا الزام لگانے والی خواتین پر اینٹی ریپ مقدمہ درج

پولیس اہلکاروں پرزیادتی کا الزام لگانے والی 3 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق رائے ونڈ میں خاتون نے 2 پولیس اہلکاروں پر گھر میں گھس کر زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مقدمہ مدعیہ اور 2 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں ہی درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس اہلکار ارسلان اور عاطف اس کے ملزم نہیں ہیں۔ مقدمہ مدعیہ اور دیگر2 خواتین  نے ملزم ابوبکر کے حوالے سے عدالت میں صلح نامہ پیش کیا۔خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2 بار بلایا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین نے طمع نفس کی خاطر غلط انفارمیشن دی۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے خواتین سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  •  رانا ثناء  پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ سے بری
  • کراچی: قائد آباد میں مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا
  • کراچی: چینی شہریوں کو کرائے پر مکان دینا مالک مکان کو مہنگا پڑگیا
  • کراچی؛ سحری میں دودھ لینے آئے شہریوں سے لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آگئی
  • پولیس اہلکاروں پر زیادتی کا الزام لگانے والی خواتین پر اینٹی ریپ مقدمہ درج
  • غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد
  • وزیر اعظم  کا بنوں کینٹ پر حملے کی مذمت ،شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
  • کراچی: محکمہ ایکسائز نے کسٹم افسران کی گاڑیاں روک لیں، کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے
  • کراچی: گاڑی کے کالےشیشے اتارنے پر خاتون کی پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل