Express News:
2025-04-19@03:23:09 GMT

کراچی، خونی ٹرک نے معصوم بچی کو ٹائروں تلے روند ڈالا

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، تازہ واقعہ میں مزدا ٹرک نے معصوم بچی کو اپنے ٹائروں تلے روند ڈالا۔

یہ افسوسناک واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں جلال چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مزدا ٹرک نے 4 سالہ بچی کو روند ڈالا۔ حادثے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ٹرک کے ڈرائیور نے ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے بچی کو ٹائروں تلے کچل دیا۔

ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا، خالد میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 4 سالہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کے ڈرائیور ذاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے عینی شاہدین سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ واقعے کی تفصیل اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچی کو

پڑھیں:

کراچی، بلاول کی یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت

فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد عامر بھٹو کے دفتر میں آئے، عامر بھٹو نے دونوں افراد کیلئے کرسیاں بھی خالی کروائیں اور خود اٹھ کر آنے والوں کو پینے کے لیے پانی دیا، دونوں افراد نے بات چیت کے دوران فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
  • کراچی: پولیس نے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
  • خرگوش نے جہاز کا انجن جلا ڈالا، 159 مسافروں سے بھرے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی، بلاول کی یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت
  • ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ
  • کراچی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ، 4 افراد گرفتار
  • کراچی: لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی میں غیرملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ،4 ملزمان گرفتار
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے بھی مدد کی: وزیراعظم