کراچی: سرجانی سے زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے سرجانی سے زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام کےمطاب سرجانی میں گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 ایس ایم جیز، 1 ایل ایم جی، 10 میگزینز اور بھاری تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق اسلحہ گراؤنڈ کے واکنگ ٹریک کی کھدائی کےد وران برآمد ہوا ہے کیونکہ متعلقہ یونین کونسل کی جانب سے ترقیاتی کام کرایا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد اسلحہ کو فارنزک معائنے کےلیے بھی بھیجا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی:گھرکی چھت گرنے سے6 بچے جاں بحق ہوگئے
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے متاثرہ افراد کو نجی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، اہلخانہ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو اسپتال لےکر آئے۔
حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق گھرکی چھت لینٹرکی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیےکام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔پولیس کا کہنا ہےکہ چھت گرنے سے10 افراد ملبے تلے دب گئےتھے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے،
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15سال کی سعدیہ، 9 سال کی سانودیہ، 8 سال کی ایشال،8 سال کی کائنات،7سال کی نصرین اور 3سال کی عائشہ شامل ہے۔زخمیوں میں 37سال کی ناصرہ، 40سال کی میکائل،3سال کا نعمان اور 7 سال کا آصف شامل ہے۔
پنجاب پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے لیس 20 سے 25 دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا