کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں  پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔

پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے،  گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج ہے۔

خاتون کے رویے اورپولیس کودھمکیاں دینے کا جائزہ لیا جارہا ہے حکام بالا کا حکم ہوا تومقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون کی گاڑی گاڑی کے

پڑھیں:

اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل

اسلام آباد:

تھانہ سہالہ میں پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے نہ صرف تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی بلکہ پولیس کی نشستوں پر بیٹھ کر ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر  آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عامر حیات کو نیا ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کر دیا ہے۔معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیو، پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی
  • لاہور: نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ، ویڈیو سامنے آگئی
  • اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل
  • کراچی کی ‘برقعہ بیٹر’ نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیے، ویڈیو وائرل
  • کراچی کی 'برقعہ بیٹر' نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیے، ویڈیو وائرل
  • اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے
  • مستونگ، پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار جانبحق
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید