کراچی:

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر میں سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت واردات میں ملوث ایک ڈاکو سخت جدوجہد کے بعد پکڑلیا جو عوامی تشدد کے باعث دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج جاری ہے اور شاہ لطیف میں مسلسل دوسرے روز مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا۔

شاہ لطیف میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس حکام سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈکیت کو مشتعل عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جو دوران علاج ہلاک ہو کر اپنے منطقی انجام تک پہنچ گیا، رواں سال کے دوران ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے مرغی خانہ گلستان سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ بابر کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا۔ مقتول کو سینے پر لگنے والی جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران موقع پر موجود عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دا اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

بعد ازاں زخمی ڈکیت کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ مکینوں کے مطابق مقتول بابر سوئمنگ پول کا مالک تھا جو کہ سیزن نہ ہونے کی وجہ سے بند تھا اور اسی عمارت کی پہلی منزل پر کولڈ ڈرنکس کا ڈسٹری بیوٹر اور اسٹیٹ ایجنسی کا دفتر بنایا ہوا تھا۔

 مقتول بابر گلستان سوسائٹی کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا جس میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

 شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 روز کے دوران 2 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر زندگی سے محروم کر دیئے گئے جس میں منگل کو شاہ لطیف ٹاؤن قائد آباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈاکوؤں نے مقامی گارمنٹس فیکٹری کے ملازم عمران کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

 ڈسٹرکٹ ملیر کے تھانے شاہ لطیف ٹاؤن میں پے در پے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہریوں کے جان سے جانے پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور ان کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

واقعہ میں عوام کے تشدد سے زخمی ہو کر دوران علاج ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس تلاش ایپ اور بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دوران علاج ہلاک ہو ڈاکوو ں کی فائرنگ کے دوران کا نشانہ کے بعد

پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی:

کراچی: شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔

ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔

بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔

پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • لاہور: ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم ہلاک