2025-03-06@02:40:03 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«ڈاکوو ں کی فائرنگ»:
کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر میں سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت واردات میں ملوث ایک ڈاکو سخت جدوجہد کے بعد پکڑلیا جو عوامی تشدد کے باعث دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج جاری ہے اور شاہ لطیف میں مسلسل دوسرے روز مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا۔ شاہ لطیف میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس حکام سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈکیت کو مشتعل عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جو دوران علاج ہلاک ہو کر اپنے...
رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قائدآباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی...
کراچی: سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جامعہ کراچی کا ملازم طارق سعید جاں بحق ہوگیا اور رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون سمیت 10 افراد کو ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کلہاڑی چوک کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ شہری طارق ولد سعید کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا بتایا جا رہا ہے جبکہ ایس ایچ او سہراب...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شہری جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، جبکہ 1 ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب پیش آیا جب ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔ کراچی: پولیس اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاکہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل ملی ہے۔ شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے 1 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔1 ڈاکو عبداللّٰہ بھی اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے، عبداللّٰہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے...
شکار پور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔شکار پور کے تھانہ رستم کی حدود میں واقع صفدر لاڑو کے مقام پر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے سکھر سے آبائی گاؤں کندھ کوٹ واپس جانے والے سابق ایم پی اے غلاب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایم پی اے اور خاتون زخمی جبکہ دو پولیس محافظ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگائی جبکہ محافظوں نے جوابئی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو بھی پار لگرایا۔ایم پی اے...
کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا، ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 51 سی میں نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والا 17 سالہ نوجوان مظفر اقبال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا کہ ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران مقتول مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہا تھا، مظفر نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچایا جس پر ڈاکو فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ...