Islam Times:
2025-03-04@14:52:43 GMT

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قائدآباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت 57 سالہ محمد عمران فیروز کے نام سے کی گئی۔ مقتول محمد عمران گولیمار چورنگی کے قریب واقع ملا احمد حلوائی کے عقب میں رہائش پذیر اور لانڈھی صنعتی ایریا میں واقع نجی ٹیکسٹائل مل میں اکاؤنٹنٹ تھا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن راجہ عباس نے بتایا کہ مقتول اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ہائی روف گاڑی میں سوار ہو کر قائدآباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب رکا۔ مقتول بسم اللہ گیس سلنڈر کی دکان سے سلنڈر خریدنے کیلئے اتر رہا تھا کہ اسی دوران 125 موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکو موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں کو دیکھ کر مقتول ہائی روف کی جانب دوڑا، لیکن ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ مسلح ملزمان ہائی روف گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے، جبکہ مقتول کو ایک ہی گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈکیتی کی کے دوران

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک، گلی نمبر 2 بلاک سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ حامد رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔

ناظم آباد میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 40 سالہ خرم منیر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ واقعہ ناظم آباد 4 نمبر ہادی مارکیٹ کے قریب قائم رہائشی عمارت کے فلیٹ میں پیش آیا ہے جبکہ واقعہ اسلحہ صاف کرنے کے دوران چلنے والی اتفاقیہ گولی ہاتھ پر لگنے سے پیش آیا ہے۔ تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

سائٹ ایریا ایس ایس نورانی گودام کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سائٹ بی پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 20 سالہ سانول ولد امداد کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا گینگ سمیت گرفتار
  • کراچی: شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، فریقین میں صلح ہوگئی
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا
  • شہری پر تشدد: شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا گیا
  • کراچی میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق
  • گجرات: گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
  • کراچی: بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک شہری جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی