شکار پور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔شکار پور کے تھانہ رستم کی حدود میں واقع صفدر لاڑو کے مقام پر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے سکھر سے آبائی گاؤں کندھ کوٹ واپس جانے والے سابق ایم پی اے غلاب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایم پی اے اور خاتون زخمی جبکہ دو پولیس محافظ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگائی جبکہ محافظوں نے جوابئی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو بھی پار لگرایا۔ایم پی اے کو زخمی حالت میں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ موقع سے مسلح ڈاکو فرار ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم پی اے کے زخمی اور محافظوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔اْدھر وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیر داخلہ نے ایس ایس پی شکار پور سے رابطہ کر کے رپورٹ طلب کی اور تحقیقات کر کے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایم پی اے شکار پور ڈاکوو ں

پڑھیں:

کراچی، سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، بھانجا زخمی

کراچی:

سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شخص کے برادر نسبتی عمیر نے بتایا کہ متوفی عدنان فلیٹ نمبر B-7 ، عصمت کارنر بلاک 7 فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا اور آن لائن ٹیکسی چلانے کا کام کرتا تھا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والا بچہ متوفی کا بھانجہ اور ان کا بیٹا ہے عفان ، انہوں نے بتایا کہ حادثہ کس گاڑی سے ہوا اس کے بارے میں نہ ان کا بیٹا عفان بتا رہا اور نہ اس سلسلے میں پولیس کو علم ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، سرکاری ملازم زخمی
  • کراچی: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق
  • بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی
  • بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک
  • کراچی، سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، بھانجا زخمی
  • کراچی، ڈیفنس میں فائرنگ کا واقعہ، راہگیر زخمی
  • نوشکی، پیٹرول ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص کی موت، 40 سے زائد زخمی
  • نوشکی، پیٹرول کے ٹرک میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت، 40 سے زائد زخمی
  • راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی