کراچی:

شہر میں ڈمپرز کی وجہ سے ہونے والے مسلسل حادثات اور اموات کے بعد ٹرفیک پولیس نے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ڈمپر گاڑیوں میں فرنٹ اور بیک کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس  کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے وفد سے حادثات کی روک تھام، ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ڈمپر گاڑیوں میں فرنٹ اور بیک کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈمپر گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر چلتی ہے اور ماضی میں پیش آنے والے حادثات کی تحقیقات میں مشکلات کا سامنا رہا ہے لہٰذا فرنٹ اور بیک کیمرے کی تنصیب سے نہ صرف ڈرائیورز کی نگرانی ممکن ہو سکے گی بلکہ حادثات کی صورت میں اصل وجوہات جاننے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈمپرز میں نصب کیے جانے والے کیمروں کی ریکارڈنگ کم از کم 15 دن تک محفوظ رکھی جائے، نگرانی کے مقاصد کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کو لائیو اور ریکارڈ شدہ فو ٹیج کے ساتھ ساتھ ٹریکر ڈیٹا تک رسائی دی جانی چاہیے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس موقع پر وفد نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، ڈمپر مالکان کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ مقررہ مدت میں اپنی گاڑیوں میں کیمرے نصب کرائیں تاکہ ٹریفک حادثات کم کیے جا سکیں اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے باعث حفاظتی اقدامات مؤثر ہو جاتے ہیں جس سے حادثات میں کمی کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کو بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس حادثات کی

پڑھیں:

کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نیو چالی کے علاقے میں سندھ مدرستہ الاسلام کالج کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی تاہم بعد ازاں ان کی شناخت زید اور نور کے نام سے کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں قریبی دوست تھے اور لیاری کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرالر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار کر آگے نکل گیا، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے  سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان مبینہ طور پر موٹر سائیکل پر ریس لگا رہے تھے جب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی
  • ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں، ترجمان حکومتِ سندھ
  • کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • شاہراہ فیصل واقعہ، ڈمپر ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
  • شارع فیصل پر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی
  • کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق
  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • کراچی میں  ٹریفک حادثات کو لسانی فسادات کروانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے