الآصف اسکوائر کے سامنے ڈمپر ڈرائیوروں  کے احتجاج کو متعلقہ پولیس نے بات چیت کے بعد صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ختم کرا دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا۔

سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے سامنے ڈمپر ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈمپر کھڑے کر کے ہائی وے بلاک کر دیا تھا جس کے باعث حیدر آباد سے کراچی آنے والے ٹریک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈمپر کو روکا گیا تھا اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار اور ڈمپر ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران سپر ہائی وے پر عقب سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے ڈرائیور زخمی ہوگیا جس کے بعد ڈمپر ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے سپر ہائی وے کا کراچی آنے والا ایک ٹریک آلاصف اسکوائر کے سامنے ڈمپرز کو کھڑا کر کے بلاک کر دیا اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق متعلقہ پولیس نے بات چیت کے بعد صورتحال پر قابو پاتے ہوئے احتجاج ختم کرا دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈمپر ڈرائیوروں ہائی وے کے بعد کر دیا

پڑھیں:

کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کے دو ٹریفک حادثات کے دوران دو  افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی سوئی گیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔

اس حوالے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ فوری طور متوفی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ زخمی نوجوان 24 سالہ ناصر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حادثات کی ذمے دار سڑکیں بھی ہیں
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • اگر پانی، بجلی بحال نہ ہوا تو ا احتجاج میں خود شریک ہوں گا؛ سربراہ ایم کیو ایم آفاق احمد
  • ساہیوال: شہریوں کا بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج
  • کراچی: مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق
  • کراچی، جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج
  • جسقم احتجاج، مظاہرین کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او زخمی
  • چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران اسلام آباد کی کون سی اہم سڑکیں بند رہیں گی؟
  • بے امنی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہائی وے بلاک