کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  جب کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔

واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے ابراہیم مارکیٹ کی عقبی گلی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری کو گھیرلیا اورمسلح ملزمان اسلحے کے زورپر شہری سے 4 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کو شہری کا تعاقب کرتے دیکھا گیا۔

واردات میں ملوظ ملزمان نے ماسک سے چہرے کوچھپایا ہوا ہے، پی آئی بی پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم تین روزگزرجانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ا ئی بی والے شہری

پڑھیں:

ملکی قرضوں کا مجموعی حجم، ہر شہری ساڑھے3 لاکھ کا مقروض،اسٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار جاری

پاکستان کے قرضوں کا مجموعی حجم 72 ہزار ارب روپے سے متجاوز، ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 64 ہزار 842 ارب روپے سے بڑھ کر 72 ہزار 123 ارب روپے ہوگیا، پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 11 اور ایک ماہ میں 0.7 فیصد بڑھے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا مقامی قرض 42 ہزار 625 ارب روپے سے بڑھ کر50 ہزار 243 ارب روپے ہوگیا، جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک مقامی قرضے 17.9 فیصد کے حساب سے بڑھے جبکہ ایک مہینے میں مقامی قرضے 0.7 فیصد بڑھ کر 48 ہزار883 ارب روپے سے 50 ہزار 243 ارب روپے ہوگئے۔مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضے ایک سال کے عرصے میں 1.5فیصد معمولی کمی سے 22 ہزار 216 ارب سے 21 ہزار880 ارب روپے ہوگئے، ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.5 فیصد بڑھ کر 21 ہزار 880 ارب روپے رہا۔اقتصادی ماہرین نے اس ضمن میں بتایا کہ پاکستان کو بیرونی ومقامی قرضوں کے علاوہ سود کی ادائیگیاں 5 ہزار 5 سو ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے، مقامی قرضوں کے حجم میں خطرناک حد کا اضافہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سپر ہائی وے پر شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • موٹر وے ایم 1 کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی برآمد
  • ٹورنٹو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی، ملزمان فرار
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے ملک سے باہر پھیلے ہوئے کاروبار کا بھی سراغ مل گیا
  • لاہور ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے دو مسافر گرفتار
  • اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی سے موبائل ہتھیانے والے گینگ کے کارندے گرفتار
  • کراچی: پولیس کی جعلی وردی پہن کر واردات کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
  • ملکی قرضوں کا مجموعی حجم، ہر شہری ساڑھے3 لاکھ کا مقروض،اسٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار جاری
  • کراچی، شہری کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے پولیس پر تشدد کا الزام